Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی سیریز ’مس مارول‘ کا پہلا ٹریلر جاری

By Akhtar Rasool
مارچ 16, 2022 2 Min Read
0

سائنس فکشن اور سپر ہیرو فلمیں اور ٹی وی سیریز بنانے والے ہولی وڈ اسٹوڈیو مارول کی پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی سیریز ‘مس مارول’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے

’مس مارول‘ کی مرکزی کہانی ’کمالہ خان‘ نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہیں

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی

یہ سیریز جون 2022 میں ڈزنی پلس پر نشر ہوگی جس کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ولانی نے ادا کیا ہے

اس سیریز میں ایمان ویلانی 16 سالہ کمالہ خان کے روپ میں نظر آئیں گی جو جرسی سٹی کی رہائشی ہے۔

کمالہ خان ایک ابھرتی ہوئی آرٹسٹ، گیمر اور فکشن کی رسیا ہے جو ایک سپر ہیرو کے طور پر ابھر کر اپنی راہ میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے

اس ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ بھی موجود تھیں

ٹریلر میں کمالہ خان کی پاکستان سے نسبت کو بھی کئی طرح سے اجاگر کیا گیا، کئی جگہ وہ شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئی جبکہ کچھ دیسی ڈانس موو بھی کیے

ٹریلر میں ایک جگہ وہ مسجد میں دیگر خواتین کے ساتھ نماز بھی ادا کررہی تھی

ٹریلر میں اس پہلو کو واضح طور پر اجاگر کیا گیا کہ مس مارول اس کمپنی کی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو ہے

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے میرا مینن، عدیل العربی اور بلال فلاح کے ساتھ اس سیریز کو ڈائریکٹ کیا ہے

 

Tags:

Miss Marol
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جنگ (اطالوی ادب سے منتخب شاہکار افسانہ)

Next

این سی او سی کا ملک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme