Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

این سی او سی کا ملک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

By Akhtar Rasool
مارچ 16, 2022 2 Min Read
0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے

کورونا وائرس کی پابندیوں سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز اور اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی شرح میں کمی آگئی ہے جب کہ ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ہمیں علم نہیں کہ یہ وبا ختم ہوگی یا نہیں لیکن فی الحال ایسا لگتا ہے کہ یہ چلتی رہے گی اور معمول کا حصہ بن جائے گی، اس لیے ہم نے آج کورونا وائرس کے سبب لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پابندیاں ختم کرنے کے اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈور شادی کی تقریبات، اسپورٹس، جیمز سمیت تمام تر پابندیوں کو ختم کیا گیا ہےلیکن ویکسین سے متعلق پابندیاں اب بھی برقرار ہیں، یعنی ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین کی لازمی شرط برقرار رہے گی

انہوں نے کہا کہ جب ویکسینیشن کی شرح 80/85 فیصد تک پہنچ جائے گی اس وقت اس پابندی کی ضرورت بھی نہیں رہے گی کیونکہ بڑی اکثریت ویکسینیٹ ہوچکی ہوگی

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ بیماری ختم ہوگئی ہے، ہم اس کے بعد روزانہ کی بنیاد کر اس کی نگرانی کرتے رہے ہیں گے کہ اس کی وبا کی نوعیت کیا ہے، اگر ہمیں کوئی ایسی چیز نظر آئی جس کے سبب اقدامات کرنے کی ضرورت ہوئی تووہ ہم ہمیشہ کرسکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پابندیوں کے خاتمے سے کیسز میں کچھ اضافہ ہوگا لیکن ہم نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے

Tags:

Corona 2022COVID19Pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی سیریز ’مس مارول‘ کا پہلا ٹریلر جاری

Next

قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme