پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹادی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق فیصلہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کی یقین دہانی پر کیا گیا ہے. ٹک ٹاک انتظامیہ صارفین کے تمام اکاؤنٹس ملکی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرے گا
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر نامناسب مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے انتظامیہ نے ’ٹک ٹاک‘ انتظامیہ کو متنازع اور غیرمناسب مواد ہٹانے کے لیے متعدد بار کہا اور انہیں نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں اور اس حوالے سے ویڈیو شیئرنگ ایپ کو وقت بھی دیا گیا تاہم وہ ہمیں مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔