Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

گلوبل وارمنگ میں ہائیڈروجن، کاربن ڈائی آکسائیڈ سے 11 گنا زیادہ خطرناک ہے، تحقیق

By Akhtar Rasool
اپریل 26, 2022 2 Min Read
0

برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر ہائیڈروجن گیس اپنی اصل حالت میں ہوا میں شامل ہوجائے تو اس سے ماحول کے گرمانے کا اثر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ ہوگا

یہ انکشاف اس لیے بھی انتہائی اہم ہے، کیونکہ توانائی کے متبادل ذرائع میں ہائیڈروجن کا نام بھی شامل ہے۔ یہ ہوا میں شامل آکسیجن کے ساتھ کیمیائی عمل کرکے پانی بناتی ہے اور آلودگی سے پاک توانائی خارج ہوتی ہے

واضح رہے کہ ہائیڈروجن کا استعمال پیٹرولیم ریفائنریز، دھات کاری، کھادوں کی تیاری اور غذائی مصنوعات وغیرہ میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔
صاف ستھری توانائی کے حصول میں بھی ہائیڈروجن کا استعمال بتدریج بڑھتا جارہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اگلے دس سے بیس سال میں پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز کی جگہ ہائیڈروجن پمپ عام ہوجائیں گے جہاں آنے والی گاڑیوں میں ہائیڈروجن کا ایندھن بھرا جائے گا

اس صورت میں خالص ہائیڈروجن کے ہوا میں خارج ہونے کا خطرہ رہے گا لیکن فی الحال ہم نہیں جانتے کہ ماحول اور گلوبل وارمنگ پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟

مختلف برطانوی اداروں کے تعاون و اشتراک سے کی جانے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ماحول گرمانے کے معاملے میں خالص ہائیڈروجن کی صلاحیت کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ ہے

تاہم کاربن ڈائی آکسائیڈ کی طرح یہ حرارت جذب کرکے براہِ راست ماحول کو نہیں گرماتی بلکہ مختلف گرین ہاؤس گیسوں اور گرمی میں اضافے کا باعث بننے والے فضائی مادّوں کو ہوا میں زیادہ دیر تک موجود رہنے میں مدد دے کر، یا ان میں حرارت جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہوئے گرمی میں اضافے کا سبب بنتی ہے

مثلاً یہ کہ ہائیڈروجن کی وجہ سے میتھین گیس زیادہ لمبے عرصے تک ہوا میں موجود رہ سکتی ہے

یوں تو ماحول کو گرمانے میں میتھین کی صلاحیت کاربن ڈائی آکسائیڈ سے 80 گنا زیادہ ہے لیکن ہوا میں ہائیڈروکسل ریڈیکلز خاصے کم وقت میں میتھین سے کیمیائی عمل کرکے اسے توڑ کر بے ضرر بنا دیتے ہیں اور اس طرح گلوبل وارمنگ میں میتھین کا اثر بہت کم رہ جاتا ہے

ہائیڈروکسل ریڈیکلز سے کیمیکل ری ایکشن کرنے کے معاملے میں میتھین کی نسبت خالص ہائیڈروجن کی صلاحیت کہیں زیادہ ہے

یعنی اگر ہوا میں میتھین اور ہائیڈروجن ایک ساتھ موجود ہوں تو ہائیڈروکسل ریڈیکلز ترجیحی طور پر ہائیڈروجن کے ساتھ کیمیائی عمل کریں گے، جبکہ میتھین کو کیمیکل ری ایکشن کرنے کا بہت کم موقع مل پائے گا

اس طرح میتھین کو زیادہ دیر تک ہوا میں رہنے اور موسم گرمانے کا زیادہ موقع ملے گا

یہ اور اسی طرح کے دیگر عوامل مدنظر رکھتے ہوئے برطانوی ماہرین نے حساب لگایا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں ہائیڈروجن کا کردار، ممکنہ طور پر، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں 11 گنا یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے جو بلاشبہ ایک تشویشناک بات ہے

ان معلومات کی روشنی میں ہائیڈروجن کے استعمال سے متعلق ماحولیاتی پالیسیاں بنانے میں خاصی رہنمائی ملے گی۔

Tags:

Corban DioxideGlobal warmingHydrogen
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کسی نے اغوا نہیں کیا، والد کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر.. دعا. تیسری گمشدہ لڑکی معاملے کا بھی ڈراپ سین

Next

”اب اپن اکھا ٹوئٹر پر اکیلا راج کرے گا رے“ کیا ایک شخص کے ہاتھ اتنی طاقت دینا خطرناک ہوگا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme