Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیسبک کا صارفین کی لوکیشن کے حوالے سے اہم اعلان

By Akhtar Rasool
مئی 11, 2022 2 Min Read
0

معروف سوشل ویب سائٹ فیسبک نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ 31 مئی سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری کے فیچر کو ختم کردیا جائے گا

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق فیسبک نے حال ہی میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کو بھیجے گئے ایک نوٹیفکیشن میں واضح کیا تھا کہ ویب سائٹ جلد ہی ’نیئر بائے فرینڈز، لائیو لوکیشن اور لوکیشن ہسٹری و بیک گراؤنڈ جیسے فیچر کو ختم کردے گا

رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیسبک کے ترجمان نے ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ویب سائٹ لوکیشن ہسٹری سے متعلق تمام فیچرز کو 31 مئی 2022 کو ختم کردے گی

ترجمان کے مطابق مذکورہ تاریخ سے قبل اگر کوئی بھی شخص سیٹنگ میں جاکر اپنی تمام لوکیشن ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرنا یا اسے ڈیلیٹ کرنا چاہے تو اسے اجازت ہوگی، تاہم مقررہ وقت کے بعد کمپنی خود ہی تمام ہسٹری کو ڈیلیٹ کردے گی

ترجمان نے یہ بھی تصدیق کی کہ اگرچہ 31 مئی 2022 کو فیسبک پر ہسٹری فیچرز ختم کردیے جائیں گے، تاہم صارفین یکم اگست 2022 تک ایپ کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرکے اس سے ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے

ترجمان نے یہ بھی وضاحت کی کہ لوکیشن ہسٹری فیچرز کو ختم کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ فیسبک صارفین کی لوکیشن پر نظر نہیں رکھے گا

کمپنی کے مطابق فیسبک 31 مئی 2022 کے بعد بھی صارفین کی لوکیشن ہسٹری سمیت تمام معلومات دیگر مقاصد کے لیے اپنے پاس محفوظ رکھتا جائے گا، تاہم ان کی لوکیشن ہسٹری کو لائیو نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی صارفین مذکورہ فیچر کو فیسبک پر استعمال کر سکیں گے

ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ فیسبک پر لوکیشن ہسٹری کے فیچرز ختم کیے جانے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، کیوں کہ مذکورہ فیچرز کی مقبولیت ویسے بھی زیادہ نہیں تھی.

Tags:

FacebookLocation HistoryMeta
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کروا دیے جائیں‘ خواجہ آصف

Next

حکومتی نوٹس کے باوجود پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme