Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

پاکستان نے سزا پوری کرنے والے  پانچ بھارتی جاسوس رہا کر دیے

By Akhtar Rasool
اکتوبر 28, 2020 2 Min Read
0

پاکستان نے اپنی سزا پوری کرنے والے  پانچ بھارتی جاسوسوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیج دیا ہے

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور جیل میں قید تین بھارتی مجرم اور کراچی جیل کے ایک مجرم  کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی، جیل میں موجود بھارتی قیدی اپنی سزا پوری کر چکے،  قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں، سزا پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دی جانے والے حقوق کی خلاف ورزی ہے، قیدیوں کو رہا کر کے واپس بھارت بھیجنے کی ہدایت کی جائے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دہشت گردی اور جاسوسی میں ملوث  بھارتی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، 8 بھارتی شہریوں کی رہائی کی لیے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من ﷲ نے کی، وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پانچ بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر 26 اکتوبر 2020 کو رہا کر دیا گیا ہے

بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ مزید تین بھارتی بھی سزا پوری کرنے کے باوجود جیل میں ہیں، ایک بھارتی شہری سزا پوری کرنے کے باوجود واپس نہیں جانا چاہتا تھا لیکن اسے ڈی پورٹ کردیا گیا

ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے جواب دیا کہ بھارت کے تین مزید قیدیوں کے متعلق ہدایات لے کر بتاتا ہوں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ جب سزا مکمل ہو گئی تو آپ کیسے ان کو مزید رکھ سکتے ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے جواب دیا کہ کچھ قیدیوں کا معاملہ ریویو بورڈ کے پاس ہے۔ عدالت نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب سزا مکمل ہوگئی تو ریویو بورڈ درمیان میں کہاں سے آگیا؟ اگر انہوں نے سزا مکمل کر لی ہے تو ان کو واپس بھیج دیں

عدالت نے چار بھارتی شہریوں کو رہا کرنے سے متعلق ایک درخواست نمٹا دی،  جس کے بعد کیس کی مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺑﮭﺎﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ کے مابین ﻣﻌﺎﮨﺪﮦ، ﭼﯿﻦ کے خلاف ﻣﻞ ﮐﺮ ﻟﮍﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ

Next

سعودی عرب کا کفالہ نظام کو ختم کرنے پر غور

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme