Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

زکریا ایکسپریس میں خاتون سے ٹرین کے عملے کی مبینہ اجتماعی زیادتی

By Akhtar Rasool
مئی 30, 2022 2 Min Read
0

ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں ٹرین کے عملے نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ خاتون کے میڈیکل میں ان سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے

زکریا ایکسپریس ٹرین نجی شعبے کے زیر انتظام چلائی جارہی ہے جس میں خاتون اپنے سسرال مظفر گڑھ سے کراچی جا رہی تھی، خاتون کو دوران سفر ٹکٹ چیکر ‘انچارج اور ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ واقعہ میں ملوث ٹرین کا عملہ فرار ہوگیا

کراچی کے سٹی اسٹیشن پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جس کے مطابق متاثرہ خاتون کا سسرال مظفر گڑھ ہے، اس کے شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل اس کو طلاق دی، وہ اپنے بچوں سے ملنے 26 مئی کو مظفرگڑھ پہنچی،27 مئی کو واپس زکریا ایکسپریس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، اسٹیشن پر اس کو ٹکٹ نہیں ملا۔

ٹرین میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر اس نے سفر شروع کردیا ،ٹرین جب روہڑی سے روانہ ہوئی تونجی شعبے کے ٹکٹ چیکر زاہد نےخاتون کو کہا کہ وہ اس کو اے سے بوگی کی برتھ لے کر دے سکتاہے اور اس نے انچارج عاقب سے ملوایا اور اس کو اے سی بوگی کے ایک کمپارٹمنٹ میں لے گیا۔

کچھ دیر بعد زاہد کمپارٹمنٹ میں آیا اور خاتون سے دست درازی کی خاتون نے وہاں سے اکانومی بوگی میں جانے کی کوشش کی جس پر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اسے زیادتی کانشانہ بنا دیا۔

اس کے بعد انچارج عاقب آگیا اس نے بھی زبردستی مذکورہ خاتون سے زیادتی کی، اس کے جانے کے بعد ایک اور شخص کمپارٹمنٹ میں آیا اس نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

کراچی اسٹیشن پر پہنچ کر متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعہ بارے آگاہ کیا جس پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہےکہ واقعہ میں ملوث ٹرین کا عملہ فرار ہوگیا ہے

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون کا جناح اسپتال میں میڈیکل کروالیاگیا ہے جس کی ابتدائی رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوچکی ہے تاہم میڈیکل کی تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے بیان کےبعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹرین انتظامیہ سے رابطہ کرلیا گیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے تفتیشی ٹیم ملتان جائیں گی

 

Tags:

Express Bahauddin ZakariaPakistanWomen RapeZakriya Express
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سیاسی قیادت کو آپس کی لڑائیاں ختم کرکے اصل مسائل حل کرنے چاہئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

Next

بھارت کے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی گینگ کا سربراہ کون؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme