Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے حکومت تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ریلیف سے مکر گئی

By Akhtar Rasool
جون 16, 2022 3 Min Read
0

حکومت نے اپنے مجوزہ وفاقی بجٹ برائے 23-2022 میں تنخواہ دار طبقے کو فراہم کیا گیا ٹیکس ریلیف واپس لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے

یاد رہے کہ حال ہی میں پیش کیے گئے بجٹ میں حکومت نے زیادہ تنخواہوں والے افراد کو ٹیکس کی شرح کے لحاظ سے ریلیف دیا تھا اور ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح کو 35 فیصد سے کم کر کے 32.5 فیصد کر دیا تھا

اس کے علاوہ مجوزہ بجٹ میں ٹیکس سلیبس کی تعداد بھی 12 سے کم کر کے 7 کر دی گئی تھی

سرکاری ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ ٹیکس سلیب اور دیگر تجاویز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو جمع کرادی گئی ہیں

عہدیدار نے کہا کہ ’تکنیکی سطح پر بات چیت آئندہ چند روز میں شروع ہو جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ’وہ تنخواہ دار طبقے کو نچلے سلیبس میں گرنے سے بچانے کی کوشش کریں گے‘

اسلام آباد میں فنڈ کے نمائندے نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ’حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تا کہ کچھ ریونیو اور اخراجات کے بارے میں مزید وضاحت حاصل کی جائے‘

آئی ایم ایف کی ریزیڈینٹ نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے کہا کہ ’ہم نے دیکھا کہ گزشتہ جمعہ قومی اسمبلی میں بجٹ کا مسودہ پیش کیا گیا‘

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق بجٹ کو مضبوط بنانے اور اسے اہم پروگرام کے مقاصد کے مطابق لانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہوگی

آئی ایم نمائندہ کا کہنا تھا کہ ’فنڈ کا عملہ اس سلسلے میں اور عمومی طور پر میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں حکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے‘

سینیٹ کمیٹی میں بجٹ تجاویز پر غور
دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سال 23-2022 کے بجٹ کے ٹیکس اقدامات کا جائزہ لیا گیا

ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ریسٹورنٹ سروسز اور اشیا کی سپلائی پر الگ الگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ ریسٹورنٹ سروسز صوبائی معاملہ ہے اور مرکز اور صوبوں کے درمیان سامان کی فراہمی کا مسئلہ تھا، لیکن اب یہ معاملہ طے پا گیا ہے

اجلاس میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی بزنس کلاس کے ہوائی ٹکٹوں کے علاوہ ٹیلی کام سروسز پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز کی منظوری دی گئی

سینیٹر فاروق نائیک نے زیورات کی درآمد پر 4 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ پر سوالات اٹھائے, انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ صوبائی موضوع ہے اور پوچھا کہ ایسا ٹیکس کس قانون کے تحت لگایا گیا ہے

کمیٹی نے الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں 12.5 فیصد سے 17 فیصد اضافے کو بھی مسترد کر دیا جبکہ سینیٹر فاروق نائیک نے چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے استثنیٰ کی تجویز دی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے درآمدی سامان پر پابندی سے تعمیراتی شعبہ بری طرح متاثر ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں چھ بڑے ہوٹلوں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، پابندی نہ ہٹائی گئی تو یہ منصوبہ متاثر ہو سکتا ہے۔

Tags:

IMFInflationPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عوام پر ایک اور پیٹرول بم حملہ، 20 روز کے دوران فی لیٹر پیٹرول 84، ڈیزل 119 روپے مہنگا

Next

امریکی صدر، سعودی عرب کو تنہا کرنے کی خواہش سے سعودی عرب کے دورے تک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme