کچھ ’لاپتا افراد‘ کے کلبھوشن یادیو سے رابطے تھے، وفاقی وزیر

ویب ڈیسک

شہباز شریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ’لاپتا افراد‘ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو یا ہمسایہ ممالک سے رابطوں میں تھے

وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ ڈان نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا

ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا ”ان (لاپتا افراد) میں سے کچھ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مارے گئے، جن کے کلبھوشن یادیو یا ہمسایہ ممالک سے رابطے تھے“

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس، جسے پاکستان میں مقدمے کا سامنا ہے، اس نے غریب لوگوں کا استحصال کیا

وفاقی وزیر نے کہا ”عمومی طور پر غریب لوگوں کو ملا کر انہیں رقم کا لالچ دیا جاتا ہے“

ریاض پیرزادہ کے مطابق کچھ لاپتا افراد نے ہمسایہ ممالک میں پناہ لے رکھی ہے

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے لاپتا افراد کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد فورسز ایکشن میں آئیں

ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا ”جب ریاستی ادارے کارروائیاں کرتے ہیں تو تنقید کی جاتی ہے، لوگ احتجاج کرنا شروع کر دیتے ہیں اور لاپتا افراد کا معاملہ سامنے آجاتا ہے“

انہوں نے کہا کہ کمیشن کے بجائے خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو لاپتا افراد کے معاملے سے نمٹنا چاہیے

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق رہاض پیرزادہ نے کہا کہ ”صدر عارف علوی، سابق وزیر اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close