Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سابقہ حکومت کے کم لاگت گھروں، کامیاب جوان اسکیمز کے لئے فنڈنگ روک دی گئی

By Akhtar Rasool
جولائی 2, 2022 2 Min Read
0

حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے متعارف کرائے گئے ’میرا پاکستان میرا گھر‘ اور کامیاب جوان یوتھ انٹرپرونیورشپ اسکیمز کو معطل کر دیا ہے

کم لاگت کی ہاؤسنگ اسکیم ’میرا پاکستان میرا گھر‘ کو دو ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے ان اسکیمز کے تحت فنڈنگ روک دیں

پاکستان تحریک انصاف کی سابق حکومت نے کم آمدنی والے افراد کے لیے کم لاگت کے گھروں کی ’میرا پاکستان میرا گھر’ اسکیم متعارف کرائی تھی جس کے تحت رعایتی شرح پر قرض دیے جاتے تھے

اسٹیٹ بینک نے کہا ”حکومت نے ان اسکیمز کا جائزہ لینے اور اس پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے“

”چونکہ شرح سود بڑھ کر 13.75 فیصد ہوگئی ہے اس لیے کم لاگت والی ہاؤسنگ اسکیمز جاری رکھنا حکومت کے لیے ناممکن نظر آتا ہے“

آئی ایم ایف کے دباؤ میں حکومت مالی خسارہ کم کرنے کے لیے ریونیو بڑھانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے اس نے ہر قسم کی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے

اسٹیٹ بینک نے کہا ”اس سلسلے میں موجودہ معاشی صورتحال میں ہونے والی پیش رفتوں کی روشنی میں حکومت پاکستان اسکیم کے پہلو پر نظرثانی کے لیے غور کررہی ہے“

اس کے مطابق بینکس، ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشن (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینکس (ایم ایف بیز) کو کم جولائی سے 31 اگست تک میرا گھر میرا پاکستان کے تحت مزید اقساط کا اجرا ی روکنے کی ہدایت کی جاتی ہے

تاہم ان کیسز میں کہ جہاں 30 جون 2022 تک جزوی ادائیگیاں ہوچکی ہوں مالیاتی ادارے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت بقیہ اقساط جاری کرسکتے ہیں

’کامیاب جوان پروگرام‘ بھی معطل

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے حکومت نے کامیاب جوان اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے نظرِ ثانی کرنے اور پندرہ روز کے لیے فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے

سابق حکومت کی اس اسکیم کے تحت نوجوان پاکستانیوں کو کاروبار شروع کرنے میں معاونت کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں

اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’حکومت پاکستان موجودہ معاشی صورتحال میں ہونے والی پیش رفتوں کی روشنی میں اسکیم کے پہلو پر نظرثانی کے لیے غور کررہی ہے‘۔

چنانچہ کامیاب جوان کے تحت عمل درآمد اداروں کی حثیت سے کام کرنے والے شریک بینکوں کو یکم جولائی سے 15 جولائی 2022 تک نئی ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

Tags:

For YouthFundsKamyab JawanNaya PakistanPakistanWelfare
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسٹیٹ بینک کی نئی پالیسی کے بعد گاڑیاں خریدنے والوں کی مشکلات میں اضافہ

Next

معروف کالم نگار ایاز امیر پر حملہ: انہوں نے دو روز قبل ایکسٹینشن اور ڈی ایچ اے معاملات پر تنقید کی تھی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme