Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بیالیس ہزار سال پہلے پائے جانے والے کینگرو کے دیوقامت فوسل دریافت

By Akhtar Rasool
جولائی 2, 2022 2 Min Read
0

ماہرین حیاتیات نے جدید دور کے آسٹریلوی کینگروز کے آباؤ اجداد کا ایک بہت بڑا فوسل دریافت کیا ہے، جو لگ بھگ بیالیس ہزار سال قبل معدوم ہو گیا تھا

ماہرین کا خیال ہے کہ اس فوسل سے اس ممالیہ جانور کے ارتقا کی مزید وضاحت ہوگی

دیو قامت فوسل کینگرو کی نئی نسل وسطی پاپوا نیو گنی کے پہاڑوں سے ملی ہے

فلینڈرز یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ ان جانوروں کی آخری نسل آسٹریلیا میں جدید دور کے مشرقی سرمئی اور سرخ کینگرو کی کزن تھی

رائل سوسائٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے رائل سوسائٹی کے جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان کا قریبی تعلق جدید دور کی آسٹریلوی نسلوں کی بجائے زیادہ قدیم کینگرو کی ایک منفرد نسل سے تھا، جو صرف پاپوا نیو گنی میں تھے

سائنسدانوں نے پاپوا نیو گنی کے صوبہ چیمبو میں ایک آثار قدیمہ اور پیلیونٹولوجیکل سائٹ نومبے راک شیلٹر کے نام پر اس جانور کا نام نومبے نومبے رکھ دیا ہے، جہاں یہ فوسل دریافت ہوا تھا

یہ موٹا تازہ نومبے ایک متنوع گھنے برساتی جنگل میں رہتا تھا، جہاں موٹے جبڑے کی ہڈی اور چبانے والے مضبوط پٹھوں کا استعمال کرتے ہوئے اس نے درختوں اور جھاڑیوں سے سخت پتے کھانے تک کا ارتقا مکمل کیا

فلینڈرز سے پیلیونٹولوجی کے پی ایچ ڈی امیدوار آئزک کیر کہتے ہیں ”نیو گنی کے حیوانات دلچسپ ہیں لیکن اس بات کا درست اندازہ بہت کم آسٹریلویوں کو ہے“

انہوں نے وضاحت کی کہ بڑی، لمبی ناک والی، کیڑا کھانے والی ایچیڈنا کی کئی اقسام ہیں جو آج بھی موجود ہیں، بہت سی مختلف انواع ہیں جو ہمیں آسٹریلیا میں نہیں ملتی ہیں اور مزید اب بھی فوسل ریکارڈ میں ہیں

اس تحقیق کی بنیاد پر سائنسدانوں کو شبہ ہے کہ تقریباً پچاس سے اَسی لاکھ سال قبل میوسین دور کے آخر میں نیو گنی میں واقع کینگرو کی ایک قدیم شکل سے بہت سی اقسام تیار ہوئی ہوں گی

نیو گنی اور مین لینڈ آسٹریلیا کے جزائر اس وقت سمندر کی سطح کم ہونے کی وجہ سے ایک ’زمینی پل‘ کے ذریعے جڑے ہوئے تھے

سائنسدانوں نے بتایا ”اس پل کی وجہ سے ابتدائی مختلف بڑے جانوروں سمیت معدوم آسٹریلوی ممالیہ جانور بھی نیو گنی کے برساتی جنگلات میں منتقل ہوئے“

تاہم جب آبنائے ٹورس دوبارہ بھر گیا یہ جانور اپنے آسٹریلوی رشتہ داروں سے کٹ گئے اور ان میں اپنے نئے ٹراپیکل پہاڑی مسکن کے مطابق تبدیلیاں پیدا ہوئیں

فلینڈرز یونیورسٹی کے پروفیسر اور اس مطالعے کے شریک مصنف گیون پرائیڈوکس کہتے ہیں ”ہم اگلے تین سالوں کے دوران مشرقی اور وسطی پی این جی [پاپوا نیو گنی] میں دو مختلف مقامات پر تین پیلیونٹولوجیکل(ارتھ سائنسز) کھدائیاں کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں“

ڈاکٹر پرائیڈوکس کا مزید کہنا تھا ”پاپوا نیو گنی میوزیم اور آرٹ گیلری کے کیوریٹرز اور وہاں دیگر جاننے والوں کے ساتھ کام کریں گے، ہمیں امید ہے کہ نیو گنی کی پیلیونٹولوجی میں کچھ مقامی دلچسپی پیدا ہوگی“

Tags:

fossilsgiant kangarooKangarookangaroo fossils
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ناراض بھائی کو منانے کے لیے بہن کا 434 میٹر طویل خط!

Next

مائیں بچوں کو اپنے دودھ کی بجائے فارمولا دودھ کیوں پلاتی ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme