Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فلوریڈا میں چوہوں کے سائز کے بڑے گھونگھے، جو گھروں تک کو کھاتے ہیں

By Akhtar Rasool
جولائی 3, 2022 2 Min Read
0

گھونگھے، جنہیں عام طور پر چھوٹے بے ضرر جانوروں کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک قصبے میں چوہوں کی جسامت جتنے بڑے گھونگھوں نے علاقے کے رہائشیوں کو جبری قرنطینہ میں ڈال دیا ہے

واضح رہے کہ یہ گیسٹرو پوڈ اصل میں افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ افریقا کے اس آبائی جاندار میں پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والا ایک ایسا کیڑا موجود ہے، جو انسانوں میں گردن توڑ بخار کی وجہ بن سکتا ہے

اس کے لیے لگائے گئے قرنطینہ کا دورانیہ دو سال کا ہوگا، تاہم یہ لاک ڈاؤن نہیں ہے جیسا کہ کورونا وائرس کے لیے لگایا گیا ہے۔ لوگوں کو صرف پودوں، مٹی، ملبے اور تعمیراتی سامان کو اس زون سے باہر منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہے جس میں انہیں رکھا گیا ہے

فلوریڈا کے محکمہ زراعت نے پورٹ رِچی نامی شہر میں 23 جون کو کیڑوں کی موجودگی تصدیق کی اور اگلے ہی دن علاقے کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا

یہ گھونگھے ماحولیات کے لیے اتنے نقصان دہ ہیں کہ پانچ سو سے زائد مختلف پودے ان کی خوراک بنے ہوئے ہیں جبکہ یہ کونکریٹ کو بھی کھا جاتے ہیں، جو انفرا اسٹرکچر بھی کی تباہی کا سبب بنتا ہے

امریکا کے محکمہ زراعت کے مطابق زمینی گھونگھے پہلی بار جنوبی فلوریڈا میں 1960ع میں پائے گئے تھے اور ان سے چھٹکارہ پانے کے لیے تقریباً دس سال کے عرصے کے ساتھ دس لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے تھے

اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ یہ خوفناک گھونگھے تیزی سے دوبارہ پیدا ہوتے ہیں اور ان کی افزائشِ نسل بہت تیزی سے ہوتی ہے، یہ ہر سال تقریباً 1200 انڈے دیتے ہیں۔

Tags:

FloridaLarge rat-sized snailsrat-sized snailssnails
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان: مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک

Next

ایک ہفتہ پہلے ہی جرائم کی پیش گوئی کرنے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی کا تجربہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme