Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کمپیوٹر، جو ایک کِی-بورڈ کے اندر سمایا ہوا ہے!

By Akhtar Rasool
نومبر 5, 2020 2 Min Read
0

برطانیہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ’’ریسپ بیری‘‘ نے حال ہی میں ایک ایسا کمپیوٹر پیش کیا ہے جو مکمل طور پر ایک کِی-بورڈ کے اندر سمایا ہوا ہے۔ یہ کمپنی پچھلے سال بھی کِی-بورڈ میں مکمل کمپیوٹر پیش کر چکی ہے، لیکن وہ سائز میں اس سے بڑا تھا

کمپنی نے کی-بورڈ کمپیوٹر کے اس نئے ماڈل کو ’’ریسپ بیری پائی 400‘‘ کا نام دیا ہے، جس کی کم سے کم قیمت 70 ڈالر (تقریباً 12,000 پاکستانی روپے) سے 100 ڈالر (تقریباً 16,000 پاکستانی روپے) تک رکھی گئی ہے۔ قیمت کا انحصار اس کے ساتھ موجود اضافی سہولیات اور سامان پر ہے

پائی 400 میں 1.8 گیگاہرٹز والا کواڈ کور ’’کورٹیکس اے 72‘‘ مائیکرو پروسیسر لگایا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ کمپیوٹر نہ صرف اپنے پیشرو کے مقابلے میں تیز رفتار ہوگیا ہے بلکہ زیادہ گرم بھی نہیں ہوتا

پچھلے ماڈل کی طرح موجودہ ماڈل میں بھی ایک عدد مائیکرو ایس ڈی سلاٹ موجود ہے، جس میں آپریٹنگ سسٹم والی یو ایس بی ہارڈ ڈسک لگائی جا سکتی ہے اور اسی میں تمام ڈیٹا بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے

یو ایس بی پورٹس کے ذریعے ’’پائی 400‘‘ کو 2 کمپیوٹر مانیٹرز اور ایک ماؤس سے بھی جوڑا جاسکتا ہے۔ یہ 4K ریزولیوشن اور 60 فریم فی سیکنڈ فریم ریٹ والے دو مانیٹرز کو ایک ساتھ سپورٹ کرسکتا ہے

انٹرنیٹ کنکشن کے لیے اس میں 2.4 اور 5.0 میگاہرٹز کا وائی فائی ایڈاپٹر بلٹ اِن ہے جبکہ قریبی آلات سے مربوط ہونے کے لیے بلیو ٹوتھ کی سہولت بھی اس میں موجود ہے

یو ایس بی 3.0 اسٹینڈرڈ والی دو پورٹس، جب کہ یو ایس بی 2.0 اسٹینڈرڈ کی ایک پورٹ کے ساتھ ساتھ اس میں دو عدد ایچ ڈی ایم آئی پورٹس موجود ہیں، جن کے ذریعے دو مانیٹرز منسلک کیے جاسکتے ہیں

پائی 400 سائز میں عام کِی-بورڈ سے تھوڑا سا بڑا ہے، یہ 11.3 انچ لمبا، 4.8 انچ چوڑا اور صرف 0.9 انچ موٹا ہے

گھر پر رہتے ہوئے پڑھنے اور پڑھانے کے لیے پائی 400 کے ساتھ کچھ اضافی چیزیں بھی خریدی جاسکتی ہیں، جب کہ اس مکمل تعلیمی پیکیج کی قیمت ایک سو ڈالر رکھی گئی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکہ، ﮔﻨﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﺧﯿﺮ کا تنازع شدت اختيار کر گیا، پرتشدد ﻣﻈﺎﮨﺮﮮ

Next

کیا جہانگیر ترین کی واپسی کے بعد حکومت مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme