Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

متاثرہ ایکس کروموسوم، مردانہ بانجھ پن کی وجہ قرار

By Akhtar Rasool
جولائی 13, 2022 2 Min Read
0

بین الاقوامی سطح پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ مردوں میں بے اولادی یا بانجھ پن کی وجہ ایکس X کروموسوم میں جینیاتی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں

اٹلی کی فلورنس یونیورسٹی کی پروفیسر زیلا کراز کے مطابق مردانہ بانجھ پن کی سائنسی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔ اسی لیے انہوں نے ایکس کروموسوم پر غور کیا اور 2354 مردوں کا جائزہ لیا، جن کے مادہ حیات میں اسپرم کا فی ملی لیٹر شمار 10 ہزار سے بھی کم تھا۔ ان کا موازنہ سینکڑوں ایسے مردوں سے کیا گیا، جن کا شمار 20 کروڑ اسپرم فی ملی لیٹر تھا

تحقیق میں یورپ بھر سے مردوں کو شامل کیا گیا تھا۔ اگرچہ اس میں کچھ پرانے جین کا کردار سامنے آیا لیکن تندرست اور بیمار مردوں کے موازنے سے مزید 21 جین ایسے دریافت ہوئے جو بیضے کی پیداوار پر اثرانداز ہوتے ہیں اور ان کی تبدیلی ہی مردانہ بانجھ پن کی ایک وجہ بھی ہے

پھر چوہوں اور نر مکھیوں میں بھی یہی جین کارفرما دکھائی دیئے، جو ان میں بے اولادی کی وجہ بن رہے تھے

تحقیق کے بعد ڈاکٹر زیلا نے کہا کہ ہم وائے Y کروموسوم کو مردانہ اور ایکس X کروموسوم کو زنانہ کروموسوم قرار دیتے رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خاتون میں دو ایکس کروموسوم ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک ہی کو وہ مرد کے ایکس یا وائے سے ملاتی ہے

یعنی دنیا میں آنکھ کھولنے والا بچہ ایک کروموسوم ماں سے اور دوسرا باپ سے لیتا ہے اور اسی سے جنس کا تعین ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایکس کروموسوم میں خرابی شروع سے ہی مرد کے جسم کا حصہ بن جاتی ہے اور ان میں بے اولادی کی وجہ بن سکتی ہے

ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے خود مردوں کے بانجھ پن کے علاج میں مدد مل سکے گی.

Tags:

male infertilityX chromosome
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فوج نے سری لنکن صدر گوتابایا راج پکشے کو ملک سے فرار کروا دیا

Next

یوٹیوب پر بچوں کو تشدد کی جانب راغب کرنے کے اشتہارات دکھائے جانے کا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme