Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

شیریں مزاری کے بیڈروم سے ‘وائس ریکارڈر’ برآمد ”ایجنسیاں قانون کے دائرے میں رہیں“

By Akhtar Rasool
جولائی 19, 2022 4 Min Read
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق سو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی طرح ان کے بیڈروم سے آواز ریکارڈ کرنے والا آلہ برآمد ہوا ہے

اسلام آباد میں سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل دوپہر میرے بیڈروم میں موجود کافی ٹیبل سے ملازمہ کے ٹکرانے کے باعث ایک ڈیوائس نیچے گری، جو ٹیبل میں نصب کی گئی تھی

انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں خیال آیا کہ یہ شاید یو ایس بی ہے اور اسے چیک کرانے کا فیصلہ کیا اور تحقیقات میں پتا چلا کہ یہ وائس ریکارڈر ہے اور امریکی ماڈل ہے، جس کی معلومات انٹرنیٹ سے نکال لی گئی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئین کی دفعہ 14 (1) کی خلاف ورزی ہے، میرے بیڈروم میں کس ایجنسی نے یہ لگایا، ہمیں شک و شبہ ہے کہ کس نے یہ کام کیا، لیکن اس کے پسِ پردہ مقصد کیا تھا

شیریں مزاری نے کہا کہ پہلے مجھے اغوا کیا، اس کیس میں رات کو وفاقی حکومت کے عہدیدار اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں، صوبائی حکومت نے کیا تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ اغوا کس نے کرایا؟

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ہراساں کرنے کا ہر حربہ استعمال کیا، مقدمات بنائے، ہمارے موبائل فونز ٹیپ کیے گئے

ان کا کہنا تھا کہ آج کل ریاست کی کوئی حد نہیں ہے، آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں اور اگر کوئی بولتا ہے خاص طور پر صحافی تو اس پر جھوٹے کیسز بنادیے جاتے ہیں، مجھ پر چار ایف آئی آرز کٹی ہوئی ہیں

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پھر میرے بیڈروم میں یہ ڈیوائس بھی لگانے کی ضرورت پڑ گئی، کیا معلومات نکالنا چاہ رہے تھے؟

میڈیا کے سامنے ڈیوائس دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سننے والی ڈیوائس ہے اس سے آواز ریکارڈ ہوتی ہے اور اس کی رینج بھی کافی ہے، ابھی یہ ڈیوائس ٹریس ایبل ہے، جو بھی یہ کر رہا ہے اسے معلوم ہے کہ یہ ڈیوائس اس وقت کہاں موجود ہے

شیریں مزاری کا کہنا تھا کوئی شرم و حیا نہیں ہے، کوئی لحاظ نہیں ہے، چادر اور چار دیواری کا کوئی تصور نہیں ہے اور یہ گھروں میں کام کرنے والے کمزور لوگوں کو استعمال کرتے ہیں

ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں زیادہ نہیں بتانا چاہتی کیونکہ جن لوگوں کو اس کام کے لیے استعمال کیا گیا انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے تو بہتر ہے کہ زیادہ تفصیلات میں نہ جایا جائے

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کریں گی کیونکہ یہ میرا آئینی حق ہے، انہوں نے میرا پرائیویسی اور تحفظ کا حق متاثر کیا ہے

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘خفیہ ایجنسیاں اس قسم کا کام کر رہی ہیں کہ بیڈروم تک آپ کی پرائیویسی محفوظ نہیں رہ سکتی تو حکومت، ریاست کو احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ جب سے امریکی سازش ہوئی ہے عوام ناراض ہیں۔’

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی تک یہ ایجنسیاں باز نہیں آرہیں، ہم سب کو کیا یہ قتل کریں گے کہ ہم چپ ہوجائیں؟ تو ہمیں چپ نہیں ہونا، اگر یہ ایسی حرکتیں کریں گے تو ہم ان کو بےنقاب کرتے جائیں گے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ جو بھی ہیں چاہے نیوٹرلز ہوں، آئی بی، آئی ایس آئی جو بھی ایجنسیاں ہیں، آپ قانون کے دائرے میں رہیں، قانون سے باہر جائیں گے تو اب قوم چپ نہیں کرے گی، آواز اٹھائیں گے اور آپ کے خلاف کیس کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے خلاف کوئی تشدد ہوا یا کوئی حادثہ ہوا جیسے کہ پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کی گاڑیاں موٹروے پر الٹی ہیں، تو قوم کو معلوم ہوگا کہ کس نے کیا کرایا ہے

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پی ٹی آئی نے ایسے الزامات لگائے ہیں، اس سے قبل پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان بارہا خبردار کرچکے ہیں کہ اگر انہیں اور ان کی پارٹی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ ان کی حکومت کو ہٹانے کی مبینہ سازش میں ملوث کرداروں کے بارے میں ‘سب کچھ ظاہر کرنے’ پر مجبور ہو جائیں گے

گزشتہ ماہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا تھا کہ بنی گالا کا ایک ملازم عمران کے بیڈ روم میں جاسوسی ڈیوائس لگاتے ہوئے پکڑا گیا تھا

انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ مشتبہ شخص پی ٹی آئی کے سربراہ کی رہائش گاہ میں گزشتہ چھ سال سے کام کر رہا تھا اور اسی وجہ سے اسے بیڈ روم میں ڈیوائس لگانے کے لیے ادائیگی کی گئی

شہباز گل نے الزام لگایا تھا کہ ملازم کو پچاس ہزار روپے دیے گئے تھے اور اسے بتایا گیا تھا کہ ایک بار معلومات ملنا شروع ہو جائیں تو اسے مزید رقم دی جائے گی

اس کے چند ہفتوں بعد پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے حامیوں کو ‘نامعلوم نمبروں’ سے ‘دھمکی آمیز کالیں’ موصول ہو رہی ہیں

پارٹی رہنماؤں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات سے پہلے عمران خان کو ان کی ریلیوں میں پہنچانے والے پائلٹ کو بھی ایسی ہی فون کالز موصول ہوئی تھیں۔

Tags:

PakistanSecret AgenciesVoice Recorder
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عام انتخابات بارے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، ”عمران ایک آوارہ گرد ہے“ خواجہ سعد رفیق

Next

ریکوڈک منصوبے پر چودہ اگست سے کام کا آغاز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme