Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

خون کی بیماری ’ہیموفیلیا‘ کے نئے طریقہ علاج کے حوصلہ افزا نتائج

By Akhtar Rasool
جولائی 22, 2022 3 Min Read
0

برطانوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خون کی موروثی بیماری ’ہیموفیلیا‘ کے علاج کا نیا طریقہ تیار کرلیا ہے، جس کے ابتدائی ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج آئے ہیں

طبی جریدے ’نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘ میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی ماہرین کی جانب سے محدود رضاکاروں پر چھبیس ہفتوں کے ٹرائل کے حوصلہ کن نتائج سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ماہرین کو امید ہے کہ نیا طریقہ علاج موروثی بیماری کا بہترین علاج بن سکتا ہے

ٹرائل کے دوران ماہرین نے رضاکاروں کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ فیوژن کے طرح کی ڈرپ لگائی، جس میں ’ہیموفیلیا‘ مرض کا سبب بننے والے انسانی خون میں پائے جانے والے کیمیکل (Factor IX) کو شامل کیا گیا

واضح رہے کہ کیمیکل (Factor IX) کی کمی ہی ’ہیموفیلیا‘ جیسے مرض کا سبب بنتی ہے اور اس مرض میں انسان کا خون جم جانے کے بعد بہنا شروع ہوجاتا ہے

ماہرین نے ٹرائل کے دوران چھبیس ہفتوں تک رضاکاروں کو فیوژن ڈرپ لگایا جو ایک گھنٹے تک متاثرہ شخص کو لگایا گیا

ٹرائل کے دوران رضاکاروں کی بلڈ کلاٹنگ کی مانیٹرنگ کی گئی، جبکہ اسی دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ انہیں دیگر پیچیدگیاں تو نہیں ہو رہیں؟

ٹرائل کے اختتام تک دس میں سے نو رضاکاروں کو بلڈ کلاٹنگ کو ختم کرنے کے لیے پرانے طریقہ علاج کی ضرورت نہیں رہی، تاہم ایک شخص میں مسئلہ برقرار رہا

ٹرائل کے دوران معلوم ہوا کہ پانچ رضاکاروں کو نئے طریقہ علاج کے تحت بلڈ کلاٹنگ سے نجات ملی، تاہم تین افراد کی بلڈ کلاٹنگ بڑھ گئی مگر ان کی سطح نارمل رینج سے بھی کم رہی

مذکورہ طریقہ علاج کے تحت ماہرین نے مختلف جینیاتی کیمیکل کی ایڈیٹنگ کرکے ’ہیموفیلیا‘ کا سبب بننے والے خون میں پائے جانے والے کیمیکل (Factor IX) کو ڈرپ کا حصہ بنایا، جسے مریضوں کو ایک گھنٹے تک لگایا

ماہرین کے مطابق اگرچہ مذکورہ ٹرائل انتہائی محدود افراد پر کیا گیا، تاہم نئے طریقہ علاج کے ابتدائی نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے متاثرہ افراد کو فائدہ مل سکتا ہے، وہ کئی سال تک بیماری کے پرانے علاج کے بغیر رہ سکتے ہیں

’ہیموفیلیا‘ کیا ہے اور اب تک اس کا علاج کیسے ہوتا آر ہا ہے؟

ہیموفیلیا خون کی ایک موروثی بیماری ہے، جو عام طور پر والد یا اس سے پہلے کے آباؤ و اجداد سے نئی نسل میں منتقل ہوتی ہے

عام طور پر مذکورہ بیماری خواتین کو متاثر نہیں کرتی، تاہم اگر کسی خاتون کے والد اس مرض کا شکار ہوں تو اس خاتون کے بچے بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں

اس بیماری کے شکار افراد کے خون میں (Factor IX) نامی کیمیکل کی کمی ہوتی ہے، جس وجہ سے انہیں بلڈ کلاٹنگ کا مسئلہ رہتا ہے اور ان کے جسم سے خون بہنے لگتا ہے

خون بہنے والے مرض کو ’ہیموفیلیا بی‘ کہتے ہیں جب کہ اس بیماری کی دوسری قسمیں بھی ہیں

ابھی تک دنیا بھر میں اس کے شکار مریضوں کو ہر دوسرے یا تیسرے دن (Factor IX) نامی کیمیکل سے لیس انجکشن لگوانے پڑتے ہیں، جن سے ان کے جگر کو تقویت ملتی ہے اور عارضی طور پر انہیں بلڈ کلاٹنگ سے نجات ملتی ہے

اس بیماری کے شکار افراد کو زندگی بھر انجکشن لگوانے پڑتے ہیں اور انہیں اس کی پابندی کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے، جس وجہ سے انہیں مستقل طور پر تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Tags:

blood diseasehemophiliatreatment method
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بولی وڈ مافیا ہراساں کر رہی ہے، مرتے مرتے بچی، تنوشری دتہ

Next

راجستھان میں گرفتار نوجوان پاکستانی شہری کون ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme