Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اسٹیئرنگ کے بغیر پہلی ’آٹونومس‘ گاڑی، جس میں صرف بیٹھنا پڑے گا

By Akhtar Rasool
جولائی 22, 2022 2 Min Read
0

حال ہی میں چین میں ایک ایسی نئی آٹونومس گاڑی متعارف کرائی گئی ہے، جس میں اسٹیئرنگ وہیل نہیں ہے

اگلے سال سے اسے بطور روبوٹیکسی چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے

برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق گاڑی بنانے میں مشہور سرچ انجن ’بایدو‘ بھی شراکت دار ہے

روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بایدو کمپنی کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے ماڈل پر فی یونٹ لاگت ڈھائی لاکھ یوان ہے جبکہ اس سے قبل ایسی گاڑی چار لاکھ اسی ہزار یوان لاگت آئی تھی

حکام کا کہنا ہے ’لاگت میں یہ کمی ہمیں اس قابل بنائے گی ہم ہزاروں کی تعداد میں مزید ایسی گاڑیاں بنائیں، ہم ایک ایسے مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں روبوٹیکسی ایک عام ٹیکسی کے مقابلے میں آدھی قیمت پر ہو گی‘

نئے ماڈل کی گاڑی آٹونومس لیول فور کی حامل ہوگی اور اس میں سفر کے لیے انسانی مداخلت کی ضرورت نہیں ہوگی

اس میں آٹھ لیڈارز اور بارہ کیمرے نصب ہیں۔ لیڈارز ڈیٹیکشن سسٹم کے طور پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ ایک قسم کے ریڈارز ہی ہیں تاہم یہ ریڈیو کی لہروں پر نہیں بلکہ پلزڈ لیزر پر کام کرتے ہیں

یاد رہے کہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک نے اپریل میں ایک کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کی کمپنی روبوٹیکسی 2024ع تک لانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں اسٹیئرنگ ہی نہیں بلکہ پیڈلز بھی نہیں ہوں گے

ایلون مسک نے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ اس کی سواری بس پر سفر سے بھی سستی ہو گی

اسی طرح گوگل نے بھی یہ خبر دی تھی کہ آنے والے برسوں میں امریکہ میں ایسی روبوٹیکسیز چلائی جائیں گی، جو مکمل طور پر خودکار ہوں گی اور ان میں اسٹیئرنگ وہیل نہیں ہو گا

تاہم گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے علاوہ ٹیکنالوجی کمپنیز ابھی تک حکومتوں کی جانب سے ان کے لیے ضوابط کی منظوری کی منتظر ہیں

بایدو کے سینیئر نائب صدر لی زینیو کا کہنا ہے ”چینی حکام کی جانب سے منظوری کے بعد اسٹیئرنگ کے بغیر گاڑی پہلی مرتبہ سڑک پر لائی جائے گی“

لی زینیو کہتے ہیں ”بیس سال کے تجربات کے بعد گاڑی کا سسٹم ایسا بنایا گیا ہے، جیسے ایک تجربہ کار ڈرائیور گاڑی کو چلاتا ہے“

واضح رہے کہ بایدو نے 2017ع میں اپنا اپالو نامی آٹونومس گاڑیوں کا یونٹ قائم کیا تھا، یہ ان کمپنیوں میں سے ہے جو چاہتی ہیں کہ آٹونومس گاڑی کے خواب کو حقیقت بنایا جائے

اس کی حریف پونی آئی نامی کمپنی ہے، جس کو ٹویوٹا، وی رائیڈ کی حمایت حاصل ہے۔ پونی آئی نے نسان اور گوانگزو آٹو موبائل گروپ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

Tags:

autonomousautonomous vehiclesteering wheelvehicle without steering
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکہ: ایک دہائی بعد پہلے پولیو کیس کی تصدیق

Next

کلرک سے صدر بننے والی بھارت کی پہلی قبائلی خاتون

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme