Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

کراچی: آن لائن پیسہ کمانے کی مفت تربیت کے لیے مرکز زیر تعمیر

By Akhtar Rasool
اگست 4, 2022 3 Min Read
0

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں حکومتِ سندھ اور غیر سرکاری تنظیم جے ڈی سی کے تعاون سے شہریوں کو آن لائن پیسے کمانے کی مفت تربیت دینے کے لیے ایک مرکز تعمیر کیا جا رہا ہے

جے ڈی سی کے سیکریٹری جنرل ظفر عباس کے مطابق سندھ حکومت کی فراہم کردہ زمین پر مرکز کی تعمیر جاری ہے اور اس منصوبے کے تحت ہر عمر کے لوگ لاکھوں روپے کے کورسز بالکل مفت سیکھ کر گھر بیٹھے ہزاروں ڈالر کی کمائی کر سکیں گے

اس فری آئی ٹی سٹی منصوبے میں ای بے، دراز، ایمازون، وال مارٹ جیسے کورسز مفت کرائیں جائیں گے

ایک طرف سندھ حکومت کی فراہم کردہ زمین پر مرکز کی تعمیر ہو رہی ہے، تو دوسری جانب جے ڈی سی کے سیکرٹری جنرل ظفر عباس کا کہنا ہے ’اس وقت کراچی شہر میں کوٹہ سسٹم ہے، نوکریاں نہیں ملتیں۔ کراچی شہر میں موبائل چھیننے کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کئی ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہو گی۔ حکمران یہ سب نہیں دیکھ رہے بلکہ نہ سوچ رہے ہیں۔ ہم سماجی اور سوشل ورکرز ہیں، ہم تو سوچیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا ’اس کے پیچھے اہم وجہ بے روزگاری نظر آتی ہے۔‘

ظفر نے بتایا کہ اس وقت بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اور آن لائن تربیت کے لیے جو کورسز مارکیٹ میں کروائے جا رہے ہیں ان کی فیس لاکھوں روپے ہے

انہوں نےکہا ’ہم نے اعلان کیا کہ ہم ایک فری آئی ٹی سٹی بناتے ہیں۔ ہم نے اعلان کیا تو ہمارے ساتھ بڑے بڑے ادارے جڑ گئے۔ ڈیل ان ڈرائیور، ڈی سی سینٹرل جڑ گئے۔ سندھ حکومت نے ہمیں یہاں جگہ دے دی‘

اس منصوبے پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’ہم نے ایک ایسے منصوبے کا اعلان کیا جس سے لوگوں کو امید دی کہ اگر آپ تھوڑی سی محنت کریں گے تو مہینے کے دو تین سو ڈالر کما لیں گے‘

ان کا کہنا تھا ’آج اگر ڈالر دو سو تیس چالیس اور پچاس پر ہے تو تین سو ڈالر کا مطلب ستر اسی ہزار روپے۔ یہاں پر اگر کسی بینک میں کوئی آپریشن مینیجیر بھی ہو تو اس کی تنخواہ ساٹھ ہزار روپے ہوتی ہے۔ اس میں تو غریب آدمی کا مہینہ بھی پورا نہیں ہوتا۔‘

ظفر کا ماننا ہے کہ ’اگر ایک گھر کے دو افراد آن لائن دو دو سو ڈالر بھی کما لیں گے تو ان کے گھر میں خوشحالی آ جائے گی۔‘

شہریوں کی جانب سے دلچسپی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’ہم نے اعلان کیا تو ہمیں نہیں معلوم تھا کہ لاکھوں درخواستیں آ جائیں گی ہمارے پاس۔ لاکھوں لوگوں نے درخواست جمع کروا دی۔‘

انہوں نے بتایا ’ہمارے پاس اس وقت ٹرکوں سے فارم اتر رہے ہیں۔ لاکھوں روپے کا ٹھیکہ دیا ہے ان فارمز کو کمپیوٹر میں درج کرنا ہے۔‘

اس مرکز میں چھ آئی ٹی لیبز بنائی جائیں گی جہاں جدید کمپیوٹرز پر مفت تربیت ملے گی

ظفر عباس کا کہنا ہے ’جس طرح سندھ حکومت نے جگہ دی ہے اسی طرح اگر پنجاب خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت بھی جگہ دیتی ہے تو ہم ان صوبوں میں بھی فری آئی ٹی سٹی لے کر آئیں گے۔‘

Tags:

IT CityJDCKarachiSindh Govrnment
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کے طارق عزیز اور کینیا کی آسیہ بتاتے ہیں ”نشے کی عادت زندگی تباہ کیسے کرتی ہے؟“

Next

کراچی کے معروف گرلز کالجوں سے ہیومینیٹیز فیکلٹی ختم کر دی گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme