Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آئی فونز میں مزید اشتہار شامل ہونے کا امکان

By Akhtar Rasool
اگست 17, 2022 2 Min Read
0

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، ممکنہ طور پر آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں مزید اشتہارات شامل کر دیے جائیں گے

بلومبرگ کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبدیلیاں متعدد ایپل ایپس کے لیے بزنس لاسکتی ہیں، جو اس وقت اشتہارات سے پاک ہیں۔ ان ایپس میں میپس اور پوڈ کاسٹس شامل ہیں

ایپل، ایپ اسٹور میں پہلے سے ہی کچھ اشتہارات دکھائے جا رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ڈویلپرز ایپل کو رقم ادا کر سکتے ہیں تاکہ ان کی اپنی ایپس انٹرنیٹ پر کی جانے والی سرچ کے نتائج میں زیادہ دکھائی دیں

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اشتہارات نہ صرف سرچ کے نتائج میں زیادہ دکھائی دے سکتے ہیں بلکہ ایپس کے پیجز اور ایپ اسٹور کے اندر دیگر مقامات پر بھی نظر آ سکتے ہیں

واضح رہے کہ ایپل پہلے سے ہی ایپل نیوز اور اسٹاکس ایپس کے اندر ایپس کو بھی دکھا رہا ہے۔ یہ اشتہارات بڑی حد تک ایسے ہی ہوتے ہیں، جو خبروں کی دوسری ویب سائٹس پر خبروں کے درمیان نظر آتے ہیں

لیکن رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب اشتہارات بُکس اور پوڈ کاسٹس جیسی دیگر ایپس پر بھی نظر آ سکتے ہیں

ہوسکتا ہے کہ وہ ایپ اسٹور کی طرح کام کریں۔ مثال کے طور پر پبلشرز اپنی کتابیں یا پوڈ کاسٹ متعلقہ ایپس میں اوپر دکھا سکتے ہیں

اسی طرح میپس ایپ اشتہارات دکھا سکتی ہے تا کہ کوئی ریستوران سرچ کے نتائج میں سب سے اوپر دکھائی دینے کے لیے ادائیگی کر سکے۔ مثال کے طور پر اس وقت جب لوگ کھانے پینے کی اشیا تلاش کرتے ہیں

بلومبرگ کے مارک گورمین کی رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ ایپل کے اندر پہلے ہی اس کی کھوج کی جا چکی ہے

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلیاں اس منصوبے کا حصہ ہوں گی، جس کے تحت ایپل اشتہارات کے کاروبار کو ہر سال تقریباً چار ارب ڈالر سے بڑھا کر اسے دگنا کر سکتا ہے

ایپل نے ٹوڈ ٹریسی کو ترقی دے کر اپنے شعبہ اشتہارات کا سربراہ مقرر کیا ہے، تاکہ وہ براہ راست کمپنی کے ہیڈ آف سروسز ایڈی کیو کو رپورٹ کریں

اشہتارات اور اشتہارات کی صنعت کے ساتھ ایپل کے تعلقات مشکل اور بعض اوقات سخت ناپسندیدگی پر مبنی رہتے ہیں

گذشتہ سال ایپل نے نیا فیچر متعارف کروایا تھا، جسے ایپل ٹریکنگ ٹرانسپیرنسی یا اے ٹی ٹی کہا جاتا ہے

اس فیچر نے ڈویلپرز کے لیے ایپس کے درمیان صارفین کی ٹریکنگ روک دی، جس کی وجہ سے فیسبک کی مالک میٹا اور سنیپ جیسی اشتہاری کمپنیاں بڑی رقوم سے محروم ہو گئیں

ایپل کو ماضی میں بھی اپنا اشتہاروں کا کاروبار شروع کرنے میں مشکل رہی ہے، جس کی جزوی وجہ اس کا پرائیویسی کے نقطہ نظر کے ساتھ پیدا ہونے والا اختلاف تھا

2010ع میں کمپنی نے آئی ایڈز کے نام سے ایک نظام شروع کیا جس کی مدد سے ڈویلپرز اپنی ایپس میں اشتہارات شامل کر سکتے تھے لیکن 2016 میں یہ نظام بند کر دیا گیا۔

Tags:

AppleIphoneIphone Features
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ: ڈیلیٹ پیغامات دوبارہ حاصل کرنے کا فیچر

Next

پاکستان کے بڑھتے ہوئے قرضے، حالات کس قدر سنگین ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme