Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مسافر طیارے کے پائلٹ سوتے رہ گئے اور رن وے پیچھے چھوٹ گیا۔۔!

By Akhtar Rasool
اگست 20, 2022 3 Min Read
0

ایوی ایشن کی ایک رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کو اڑانے والے دونوں پائلٹس دورانِ پرواز سینتیس فٹ کی بلندی پر سو گئے، جس کے باعث وہ پہلے سے طے شدہ رن وے پر طیارے کو لینڈ نہ کروا سکے۔ تاہم آنکھ کھلنے پر انھوں نے طیارہ بحفاظت زمین پر لینڈ کروا دیا

برطانوی اخبار دی انڈپینڈنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب پائلٹ اور معاون پائلٹ سوڈان سے ایتھوپیا جانے والی فلائٹ ای ٹی 343 پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے

یہ مسافر طیارہ ایتھوپیا کے ادیس بابا ہوائی اڈے پر جا رہا تھا۔ تاہم لینڈنگ سے قبل جس مقام پر طیارے کی بلندی کم کرنی ہوتی ہے، وہاں پہنچنے کے باوجود طیارے کی بلندی کم نہیں ہوئی، جس کے باعث ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے

’ایوی ایشن ہیرالڈ‘ نامی جریدے کے مطابق اپنی مطلوبہ منزل کو پیچھے چھوڑ دینے کے بعد پائلٹس کی آنکھ بلآخر اُس وقت کھلی، جب کاک پٹ میں آٹو پائلٹ الارم بجا۔ الارم بجنے سے پائلٹس نیند سے جاگے اور انہوں نے سیکنڈ اپروچ پر طیارے کو لینڈ کروایا

اس کے پچیس منٹ بعد ہوائی جہاز باحفاظت لینڈ کر گیا اور اگلی فلائٹ کے روانہ ہونے تک تقریباً ڈھائی گھنٹے کھڑا رہا

154 سیٹوں کی گنجائش والے اس بوئنگ 737 طیارے کو دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنی منزل پر پہنچنا تھا۔ یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد کچھ لوگ تو پائلٹس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار یہ کہتے ہوئے کر رہے ہیں کہ ان پر کام کے دباؤ کی وجہ سے انھیں سونے کا وقت کم ملتا ہے مگر دوسری جانب وہ لوگ بھی ہیں جو اسے ایک بھیانک غلطی قرار دے رہے ہیں

اس حوالے سے ایوی ایشن کے ماہر الیکس ماچرس نے ایک ٹویٹ میں کہا ’پائلٹ کا تھکاوٹ کا شکار ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، اور بین الاقوامی سطح پر ہوائی حفاظت کے لیے مسلسل ایک خطرہ بنی ہوئی ہے‘

ایک اور ٹویٹر صارف نے کہا ’امید ہے کہ دونوں پائلٹوں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے گا اور ایوی ایشن حکام اس ایرلائن کے عملے کے ڈیوٹی کے وقت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کریں گے۔ خدا کا شکر ہے کہ کوئی حادثہ نہیں ہوا‘

رواں سال مئی میں بھی ایک ایسا واقعہ ہوا تھا جب اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز کا پائلٹ نیو یارک سے روم جانے والی فلائٹ میں مینہ طور پر سو گیا تھا۔ انسے نوکری سے نکال دیا گیا تھا

ایوی ایشن ہیرالڈ کی ویب سائیٹ پر دستیاب ایک کمنٹ میں لکھا گیا کہ ’میں یہاں خاص طور پر طیارے کے ایتھوپیئن عملے کو الزام نہیں دوں گا۔ یہ وہ چیز ہے جو دنیا کے کسی بھی عملے کے ساتھ ہو سکتی ہے اور شاید ماضی میں ایسا ہوا بھی ہو۔۔۔ اصل قصوروار کارپوریشن اور ریگولیٹرز ہیں۔‘

بہت سے صارف ایسے بھی تھے جو اس معاملے میں بھی اپنی حس مزاح برقرار رکھے ہوئے نظر آئے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’نوکری پر سونے کے عمل کو نئی بلندیوں پر لے جاتے ہوئے۔‘

Tags:

Ethiopian FlightPilot AsleepSudan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

الیکٹرانک آرٹس کا آخری فیفا ایڈیشن جو غلطی سے تقریباً مفت ہی بِک گیا

Next

بھارت کے دلت اور چین کے ایغور غلامی کی جدید شکلیں، اقوام متحدہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme