Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

جامعہ کراچی، داخلہ پالیسی اور فاصلاتی نظام تعلیم کی منظوری

By Akhtar Rasool
نومبر 17, 2020 2 Min Read
0

فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت ماسٹرز میں داخلے دیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں بیچلر پروگرام میں فاصلاتی نظام متعارف ہو گا

کراچی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے تعلیمی سیشن 2021ع کی داخلہ پالیسی اور پرائیویٹ ماسٹر پروگرام فاصلاتی نظام تعلیم Distance  Learning کے ساتھ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے

تفصیلات کے مطابق اکیڈمک کونسل نے کووڈ-19 کی دوسری لہر کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بشمول جامعات بند نہ کی گئیں تو یونیورسٹی میں آئندہ سیشن کے داخلوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ کلاسز کی طرز پر ایس او پیز کے تحت معمول کے مطابق ہی لیا جائے گا

اکیڈمک کونسل میں طے پایا ہے کہ اگر جامعات بند کردی گئیں تو حکومت سندھ سے داخلہ ٹیسٹ کی خصوصی اجازت لی جائے گی اور اجازت ملنے کی صورت میں داخلہ ٹیسٹ کرایا جائے گا، تاہم کووڈ19 کے باعث جامعات بند ہونے اور حکومت سندھ سے داخلہ ٹیسٹ کرانے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں جامعہ کراچی بغیر داخلہ ٹیسٹ کے اوپن میرٹ پر داخلے دے گی. اس بات کی منظوری پیر کو  کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی. واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں داخلوں کا آغاز آئندہ ہفتے سے متوقع ہے

علاوہ ازیں داخلہ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق اگر داخلہ ٹیسٹ لیا گیا تو ٹیسٹ 100 مارکس کا ہوگا، جس میں سے 50 پاسنگ مارکس ہوں گے. یہ داخلہ ٹیسٹ مارننگ پروگرام میں بیچلر پروگرام کے 19 شعبوں اور ماسٹرز پروگرام کے 5 شعبوں، جب کہ ایوننگ پروگرام میں 3 شعبوں کے لیے کراچی یونیورسٹی ٹیسٹنگ سروس کے تحت ہونگے

پرائیویٹ بنیادوں پر ماسٹرز پروگرام میں فاصلاتی نظام تعلیم متعارف کرانے کے حوالے سے  وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ فاصلاتی نظام تعلیم ابتدائی طور پر ماسٹرز کی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے، جب کہ دوسرے مرحلے میں بیچلر پروگرام میں بھی فاصلاتی نظام تعلیم متعارف ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ اب ماسٹرز پرائیویٹ کے آئندہ ہونے والے داخلے اسی نظام کے تحت ہوں گے. طلبہ 16 مختلف ڈسپلن میں پرائیویٹ ماسٹرز کرنے کے لیے آن لائن ریکارڈڈ لیکچر لے سکیں گے، جب کہ پہلی بار طالب علم کو گنجائش دی گئی ہے کہ وہ جتنے مضامین کے امتحانات دینا چاہے، اس نظام کے تحت محض ان مضامین کی فیس ہی ادا کرے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺍﺩﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺍﮞ ﺑﺮﺱ ﻣﻮﺳﻢ ﺳﺮﻣﺎ ﮐﯽ ﺗﻌﻄﯿﻼﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﮔﯽ، سعید غنی

Next

بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر کون ہیں؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme