Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

امریکی فوج مائیکرو سافٹ ہولو لینز استعمال کرنے کے قریب

By Akhtar Rasool
ستمبر 6, 2022 2 Min Read
0

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسسٹنٹ سیکریٹری فار ایکوزیشن ڈگلس بش نے اگست میں مائیکروسافٹ کے اگمینٹڈ ریئلٹی ہیڈسیٹ کے موڈیفائیڈ ورژن کو فوج میں استعمال کرنے کے لیے کلیئر کر دیا ہے

اب فوج پینٹاگون کی جانب سے ان آلات کی حتمی منظوری کا انتظار کر رہی ہے

یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے مائیکروسافٹ کو مارچ 2021 میں ہولو لینز والے ہیڈسیٹ پر مبنی انٹیگریٹڈ ویژول اگمنٹیشن سسٹم کے لیے ایک کنٹریکٹ دیا تھا

رپورٹ کے مطابق ٹیک کمپنی کو فوج کے لیے ان کسٹم ہیڈسیٹ کے تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار یونٹس تیار کرنے کے لیے اکیس ارب ڈالر سے زیادہ کا وعدہ کیا گیا تھا

مائیکروسافٹ نے مارچ 2021ع کے ایک بلاگ پوسٹ میں معاہدے کے بارے میں بتایا تھا ’آئی وی اے ایس ہیڈسیٹ ہولو لینز اور مائیکروسافٹ ایزور (Microsoft Azure) کلاؤڈ سروسز پر مشتمل ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جو فوجیوں کو محفوظ اور انہیں زیادہ موثر بنائے گا

یہ پروگرام حالات سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرتا ہے اور مختلف حالات میں معلومات کے تبادلے اور فیصلہ سازی کے قابل بناتا ہے۔‘

امریکی فوج نے اکتوبر 2021 میں کہا تھا کہ اسے ڈیوائس کے رول آؤٹ میں تاخیر کرنا پڑے گی، کیونکہ پینٹاگون کو اس کی مزید جانچ درکار ہے

بلومبرگ نے اب رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون کے آپریشنل ٹیسٹ اور جانچ کے ڈائریکٹر اکتوبر میں کسی بھی وقت اس ڈیوائس کی جانچ کے نتائج شائع کر سکتے ہیں

پینٹاگون کی رپورٹ آنے کے بعد بھی اس بات کی توقع نہیں کہ مائیکروسافٹ فوری طور پر تمام ایک لاکھ بیس ہزار سے زیادہ ہیڈسیٹ فراہم کر دے گا

اس کی بجائے فوج نے پانچ ہزار یونٹس کی ابتدائی کھیپ کے لیے 373 ملین ڈالر ادا کیے ہیں، جسے وہ باقی ہیڈ سیٹس کی خریداری کی منظوری دینے سے پہلے میدان جنگ میں ٹیسٹ کرے گی۔

Tags:

HoloLensMicrosoftUS military
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک تصویر ایک کہانی- 26

Next

ایک بہادر ماں، جس نے اپنے پندرہ ماہ کے بچے کو شیر کے منہ سے نکال لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme