Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کچہری میں کچہری: پاکستانی جوڑے کا امریکی جج سے مکالمہ، چترالی ٹوپی کا تحفہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 23, 2022 3 Min Read
0

امریکی شہر پروویڈنس کے میونسپل جج فرینک کیپریو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے منصفانہ فیصلوں، بہترین حسِ مزاح اور امن پسندی کی وجہ سے بہت پسند کیے جاتے ہیں

حال ہی میں ایک پاکستانی نژاد امریکی جواد عمار غلط پارکنگ کرنے کی پاداش میں فرینک کیپریو کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے جرمانے کی سزا سننے کے بعد کیپریو کو تحفتاً چترالی ٹوپی بھی پیش کی

عدالت میں پیش ہونے پر جج نے ملزم سے سوال کیا ”آپ کو پارکنگ ٹکٹ ملا ہے؟“ جس پر جواد کا کہنا تھا ”جی، کیونکہ میری اہلیہ کو معلوم نہیں تھا کہ گاڑی کہاں پارک کرنی ہے، اس لیے انہوں نے ممنوعہ جگہ پر گاڑی پارک کر دی“

پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری کے اس جواب پر جج کیپریو نے مسکراتے ہوئے کہا ”کیا آپ آج صبح عدالت میں اس لیے پیش ہوئے ہیں کہ اپنی اہلیہ پر الزام دھر سکیں؟“

اس کے بعد انہوں نے جواد کی اہلیہ کو بھی کٹہرے میں بلا لیا

جس کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے جوڑے اور جج فرینک کیپریو کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس میں، ممنوعہ جگہ پر پارکنگ اور پروویڈنس میں زندگی سے متعلق گفتگو ہوئی

کیپریو کے استفسار پر خاتون نے بتایا ’میں بنیادی طور پر پاکستانی ہوں مگر میری پرورش اوکلاہوما میں ہوئی ہے، میں دس سال سے زائد عرصے سے امریکہ میں مقیم ہوں مگر اپنی فیملی کو مس کرتی ہوں‘

اس کے بعد امریکی جج نے کہا ’آپ جانتے ہیں کہ ہم سوشل میڈیا پر ہیں۔ مجھے پاکستان سے بہت سے پیغامات، اچھے تاثرات اور حیرت انگیز خطوط موصول ہوتے ہیں‘

اس پر پاکستانی جوڑے کا کہنا تھا ’وہاں کے لوگ آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ جب ہم کسی کو بتاتے ہیں کہ ہم پروویڈنس میں رہتے ہیں تو وہ پوچھتے ہیں کہ اوہ، کیا آپ کیپریو کو جانتے ہیں؟ ہم ان سے ملنا چاہتے ہیں‘

انہوں نے مزید کہا ’جب ہمارے دوست یہاں (امریکہ) آئیں تو پوچھتے ہیں کہ کیا آپ ہمیں کیپریو سے ملوا سکتے ہیں؟ جس کے جواب میں ہم کہتے ہیں جب تک آپ کو ٹکٹ نہ مل جائے تب تک نہیں‘

جواباً کیپریو کا کہنا تھا: ’میں نے پاکستان کے بارے میں بہت اچھی باتیں سنی ہیں۔ آپ (خاتون) پاکستان کی کیا چیز سب سے زیادہ مِس کرتی ہیں۔‘
خاتون نے جواب دیا: ’کھانا‘

معزز جج نے کارروائی ختم کرتے ہوئے جوڑے پر 65 ڈالر جرمانہ عائد کیا۔ جس کے بعد پاکستانی نژاد شہری نے فرینک کیپریو سے اجازت طلب کی کہ کیا ہم آپ کے ساتھ تصویر کھنچوا سکتے ہیں؟

کیپریو نے بخوشی تصویر کھنچوانے کی اجازت دی، جس سے پہلے جوڑے نے کیپریو کو چترالی ٹوپی پیش کی اور بتایا ’یہ ہماری روایتی پشاوری ٹوپی ہے، جو ہاتھ سے بنائی گئی ہے۔ یہ میرے والد پاکستان سے آپ کے لیے لائے تھے مگر انہیں آپ سے ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔‘

تحفہ وصول کرنے کے بعد امریکی جج نے ازراہ مذاق و تشکر کہا ”پاکستانیوں نے میرا ’بپتسمہ‘ کر دیا“

واضح رہے کہ بپتسمہ عیسائیوں کی ایک مذہبی رسم ہے، جس کے ذریعے نومولود یا غیر عیسائی افراد کو عیسائیت کے دائرے میں داخل کیا جاتا ہے

وڈیو کے آخر میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Tags:

American judgeChitrali hatJudge Frank Caprio
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لاہور: پولیس میں بھرتی کے لیے آٹھ لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والا ملزم

Next

آسٹریلیا کے ساحل پر پھنس کر 200 وہیل مچھلیاں ہلاک، 35 کو بچا لیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme