Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سوزوکی گاڑیوں کی فروخت میں کمی، ویگن آر خریدنے پر مفت رجسٹریشن

By Akhtar Rasool
ستمبر 24, 2022 2 Min Read
0

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے اور خام مال کی درآمد میں رکاوٹوں کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کمی کے پیش نظر سوزوکی پاکستان نے ہزار سی سی گاڑی ویگن آر کی بکنگ پر مفت رجسٹریشن کروانے کی پیشکش کی ہے

سوزوکی پاکستان نے یہ اعلان اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق سوزوکی ویگن آر کے تمام ویرئنٹس کی بکنگ پر رجسٹریشن بالکل مفت کی جائے گی۔ سوزوکی پاکستان کی یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے

واضح رہے کہ یہ پیشکش ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے، جب سوزوکی پاکستان کی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔ اگست کے مہینے میں سوزوکی ویگن آر کے صرف 365 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال اگست میں ایک ہزار 679 یونٹس فروخت ہوئے تھے

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں سوزوکی سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے والی کمپنی کے طور پر جانی جاتی ہے تاہم مسلسل دو ماہ سے کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے

پاکستان آٹو موٹو مینوفکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اگست کے مقابلے میں رواں برس اگست کے مہینے میں ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ رواں برس اگست میں مجموعی طور پر 8 ہزار 980 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جولائی میں یہ تعداد 10 ہزار سے زائد تھی

پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کمپنی پاک سوزوکی کی کاروں کی فروخت میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ پاک سوزوکی کی کاروں کی فروخت میں سالانہ 67 فیصد اور ماہانہ 41 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اگست میں انڈس کی کاروں کی فروخت میں بھی سالانہ31 فیصد کمی رہی۔ ہنڈا اٹلس کی فروخت میں سالانہ 44 فیصد جبکہ ماہانہ 29 فیصد کمی ہوئی۔ ہنڈائی کی کاروں کی فروخت میں سالانہ 171 اور ماہانہ 860 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ 1300 سی سی اور اس سے اوپر کی کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد کمی ہوئی ہے

اسی طرح 1000 سی سی کاروں کی فروخت میں سالانہ 83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 18 فیصد کمی ہوئی۔ 1000 سی سی سے کم کاروں کی فروخت میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی جس میں ماہانہ 49 فیصد اور سالانہ 59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Tags:

PakistanSuzakiSuzaki Price
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کے دس بڑے شہروں کو ڈینگی کے پنپنے کی نرسریاں بنا دیا!

Next

اگر روس نے یوکرین پر جوہری حملہ کیا تو ممکنہ نتائج کیا ہوں گے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme