Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

فلائٹ چھوٹنے پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے ہی باہر!

By Akhtar Rasool
اکتوبر 4, 2022 2 Min Read
0

ویسٹ انڈیز کے بیٹر شمرون ہٹمائر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا جانے والی ری شیڈولڈ فلائٹ مس کر دی، جس کے بعد وہ ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ اس نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق بیٹر شیمرون ہٹمائر کی جگہ شمارا بروکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کریں گے جو  ہفتے کو  آسٹریلیا روانہ ہوں گے

شیمرون کے ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے کی وجہ آسٹریلیا کے لیے فلائٹ چھوٹ جانا بتایا جاتا ہے

شیمرون کو یکم اکتوبر کو فلائٹ کے ذریعے آسٹریلیا روانہ ہونا تھا۔ لیکن انہوں نے بورڈ سے درخواست کی کہ کچھ گھریلو مسائل کی وجہ سے وہ روانہ نہیں ہو سکیں گے، اس لیے ان کی فلائٹ  تبدیل کر دی جائے

ویسٹ بورڈ نے شیمرون کی درخواست پر اگلی دستیاب فلائٹ پر ان کی سیٹ کنفرم کی اور انہیں مطلع کیا کہ وہ تین اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ لیکن شیمرون نے تین اکتوبر کی فلائٹ سے بھی آسٹریلیا جانے سے معذرت کی اور بورڈ کے ڈائریکٹر کو آگاہ کیا کہ وہ اس فلائٹ میں بھی سوار نہیں ہو سکیں گے کیوں کہ وہ وقت پر ایئر پورٹ نہیں پہنچ سکیں گے

شیمرون نے جب دوبارہ بورڈ کو فلائٹ نہ لینے کے بارے میں  آگاہ کیا  تو سلیکشن پینل نے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ سے ہی فارغ کرنے کا فیصلہ کر دیا

شمرون ہٹمائر نے آسٹریلیا کے خلاف 5 اکتوبر کا میچ مس کرنا تھا۔ انہوں نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کو مطلع کیا کہ وہ فلائٹ کے لیے بروقت ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکتے جس کے بعد کرکٹر کو بتا دیا گیا تھا کہ اگر دوسری بار بھی وہ بروقت جہاز میں سوار نہ ہوئے اور مزید کوئی تاخیر ہوئی تو انہیں تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا اور ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں کسی اور کو شامل کر دیا جائے گا

بورڈ کے مطابق وہ بالکل بھی تیار نہیں ہے کہ ایک انتہائی اہم عالمی مقابلے کی تیاری میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کیا جائے

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچز میں ویسٹ انڈیز کا پہلا میچ اسکاٹ لینڈ سے 17 اکتوبر کو ہوگا۔

Tags:

AustraliaCricketICC T20 World CupShimron HitmireWest Indies
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یہاں داخلہ ممنوع ہے‘ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیا ہے؟

Next

’ابو کچھ کہنا چاہتے تھے.. مگر کاغذ قلم نہیں دیا گیا‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme