Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی: بجلی بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک کے سربراہ کے وارنٹ گرفتاری

By Akhtar Rasool
اکتوبر 13, 2022 2 Min Read
0

پاکستان میں بجلی کے جنوبی ترسیل کے نظام بظاہر فنی خرابی کے باعث کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے

متاثرہ علاقوں میں صوبہ سندھ کے مختلف شہروں سمیت بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقے شامل ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کراچی کے بھی بڑی تعداد میں علاقے بجلی کے بریک ڈاؤن سے متاثر ہوئے ہیں

سندھ ہائی کورٹ نے بھی سماعت کے دوران بجلی چلے جانے کے بعد کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے سی ای او کی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے

سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقے ٹرانسمشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث صبح آٹھ بجے سے بجلی سے محروم ہیں

وزارت توانائی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صبح آٹھ بجے سے مختلف شہروں سے بجلی معطل ہونا شروع ہو گئی اور دوپہر کے ایک بجے تک بحال نہیں ہو سکی

اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث چھ ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی بند ہو گئی، جس کے باعث بریک ڈاؤن شروع ہوا۔ نیشنل گرڈ میں خرابی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے

بجلی کے اس بڑے بریک ڈاؤن سے کراچی کے کئی علاقے بشمول صدر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاری، کھارادر، قائدآباد، ملیر ہالٹ، راشد منہاس روڈ، گلشن جمال، ڈالمیا روڈ، گلستان جوہر ڈیفنس ہاؤسنگ، پی ای سی ایچ سوسائٹی اور گڈاپ سمیت کئی علاقوں سے بجلی معطل ہے

کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: ’شہر کے مختلف علاقوں سے بار بار بجلی کی معطلی کی خبریں آرہی ہیں جن پر تحقیق کی جارہی ہیں۔‘

وفاقی وزارت توانائی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔‘ وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔‘

بجلی کے اس بریک ڈاؤن کے باعث بہاولنگر اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہرں میں بجلی معطل ہے۔ جبکہ تقریباً پورے بلوچستان میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے

واپڈا ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں بھی فنی خرابی ہوئی ہے جس سے 832 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے چھ یونٹ ٹرپ ہوگئے تھے۔ اس خرابی کے باعث سندھ، بلوچستان اور پنجاب کو گڈو تھرمل بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

Tags:

BreakdownElectricity Break downKarachiPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گھر واپس جاتے سیلاب متاثرین کی کوچ کو حادثہ، 17 افراد جان سے گئے

Next

دو دواساز کمپنیاں کینسر کی طاقتور ویکسین بنانے پر متفق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme