Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

آنکھوں کے لیے نئی جین تھراپی کا کامیاب تجربہ

By Akhtar Rasool
نومبر 29, 2020 2 Min Read
0

سائنسدانوں نے دنیا بھر میں لاتعداد لوگوں میں بتدریج نابیناپن کا سبب بننے والی ایک جینیاتی کیفیت کا جینیات سے ہی علاج تلاش کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں کیے گئے ابتدائی تجربات کے نتائج کو حوصلہ افزا اور کامیاب قرار دیا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق ٹرینٹی کالج ڈبلن کے پروفیسر جین فیرار اور ڈاکٹر ڈینیئل میلونی نے اس کے نتائج جمعرات 26 نومبر کو شائع کرائے ہیں۔ تاہم اسی طریقے کو بزرگوں میں اعصابی اور دماغی بیماری دور کرنے کے لیے بھی آزمایا جاسکتا ہے

بصارت چھین لینے والی ایک کیفیت ڈومننٹ آپٹک ایٹروفی (ڈی او اے) کہلاتی ہے۔ اس میں بصری رگیں اور اعصاب متاثر ہونے لگتی ہیں۔ شروعات جوانی میں ہوتی ہیں لیکن بڑھاپے میں حملہ بڑھ جاتا ہے۔ ڈی او اے کا مریض رنگوں میں تمیز نہیں کرسکتا ہے اور کافی بینائی کھونے لگتا ہے جبکہ کچھ لوگ مکمل نابینا ہوجاتے ہیں

اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایک قسم کا جین ’او پی اے ون‘ پورے جسم کے لیے کام کرتا ہے اور خلیات کے مائٹوکونڈریا کو بہترانداز میں کام کرنے دیتا ہے۔ اس جین کے بگڑنے سے بصارت بھی خراب ہونے لگتی ہے اور ڈی او اے کی وجہ بنتی ہے

اب پروفیسر جین فیرار اور ڈاکٹر ڈینیئل میلونی نے چوہوں میں اس جین تھراپی کے کامیاب تجربات کئے ہیں۔  انہوں نے غیرمضر بیکٹیریا کو تبدیل کیا اور اس کے ساتھ  ’ او پی اے ون‘ جین کو اس کی درست حالت میں بدن میں داخل کیا۔ اس طرح مائٹوکونڈریا کا نظام درست ہونے لگا، ان چوہوں کی بصارت بہتر ہونے لگی

لیکن اس کی شفا یہاں تک محدود نہیں کیونکہ  ’ او پی اے ون‘ جین خراب ہونے سے پورے جسم اور خصوصاً دماغ اور اعصاب متاثر ہوتے ہیں۔ اس طرح جین کو ٹھیک کرکے پارکنسن، الزائیمر اور دیگر امراض کا علاج بھی کیا جاسکتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکا نے افغانستان میں دس فوجی اڈے بند کردیے

Next

کراچی میں سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme