Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

روسی فوجی کیمپ پر 2 حملہ آوروں کی فائرنگ، 11 افراد ہلاک

By Akhtar Rasool
اکتوبر 16, 2022 2 Min Read
0

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کہا گیا کہ سابق سوویت ریاستوں سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں کی جانب سے یوکرین کی سرحد سے متصل بلگورود کے علاقے میں ایک فوجی ٹریننگ سینٹر میں مشق کے دوران ایک دہشت گرد حملہ کیا گیا، تاہم دونوں حملہ آور جوابی فائرنگ میں مارے گئے‘

یوکرین سے ملحقہ بلگورود کے علاقے میں ایک روسی فوجی ٹریننگ کیمپ پر 2 حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ فوج کے زیرانتظام ٹریننگ کیمپ میں یوکرین کے خلاف جنگ میں رضا کارانہ طور پرحصہ لینے کے لیے آئے افراد کو تربیت دی جا رہی تھی، اس دوران دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ مشرقی قصبے باخموت کے قریب صورتحال سب سے زیادہ پیچیدہ ہے جس کی جانب پیش قدمی کا اعلان روس نواز فورسز کی جانب سے چند روز قبل سامنے آیا تھا۔

ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ڈونباس میں ڈونٹسک اور لوہانسک کے علاقوں میں بہت ہی سنگین صورتحال ہے، سب سے زیادہ مشکل صورتحال باخموت کے قریب ہے، ہم اب بھی محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں‘۔

یوکرینی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ڈونیٹسک میں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسند فورسز نے کہا کہ انہوں نے 2 قریبی دیہات اوپیٹائن اور ایوان گراڈ پر قبضہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوجیں باخموت پر قبضہ کرنے کے لیے کئی ہفتوں سے حملہ کر رہی ہیں جو کہ 70 ہزار لوگوں کی آبادی والا شہر ہے

 

Tags:

Base CampBelgorodMoscowRussiaUkraine War
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈالر کی ‘ناجائز منافع خوری میں’ ملوث بینکوں پر جرمانہ نقصان کی تلافی کردے گا، مفتاح اسمٰعیل

Next

حکومت کرنے والی درجن بھر جماعتیں ووٹ اور نمائندگی سے منہ کیوں موڑ رہی ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme