Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

گذشتہ ہفتہ بین الاقوامی اعتبار سے ’خونی ہفتہ‘ ثابت ہوا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 31, 2022 2 Min Read
0

اگر یہ کہا جائے کہ گذشتہ سات دن بین الاقوامی اعتبار سے ’خونی ہفتہ‘ ثابت ہوئے، تو غلط نہ ہوگا، کیونکہ اس دوران دنیا کے مختلف ممالک میں حادثات سے کم از کم چار سو افراد ہلاک ہوئے

بین الاقومی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کے آخری دن یعنی اتوار کو بھارت کی ریاست گجرات میں ایک پل ٹوٹنے سے 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق تادم تحریر اموات کی تعداد141 تک پہنچ چکی تھی جبکہ بی بی سی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس حادثے سے متاثر 177 لوگوں کو بچا لیا گیا اور دیگر لاپتہ افراد کی تلاشی جاری ہے

اتوار کو ہی صومالیہ میں دو کار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہو گئے

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق موغادیشو میں ہفتے کو بارود سے بھری دو کاریں چند منٹ کے فرق سے پھٹ گئیں۔ دھماکوں سے پہلے صومالیہ کی وزارت تعلیم کو نشانہ بناتے ہوئے ایک حملے میں فائرنگ کی گئی تھی

اقوام متحدہ نے اتوار کو صومالیہ کے دارالحکومت میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے، جس میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے

اے ایف پی کے مطابق القاعدہ سے وابستہ عسکری گروہ الشباب نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے

اسی روز بین الاقوامی ذرائع نے خبر دی کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں گیس کا ٹینکر پھٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے

ہفتے کو جنوبی کوریا میں بھی ایک اندوہناک واقعہ سامنے آیا، جس میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے اس سانحے پر دلی افسوس کا اظہار کیا

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں ہیلووین پریڈ میں بھگدڑ مچنے سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے

خبررساں ایجنسی روئٹرز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ 149 زخمی ہیں، جن میں سے 33 کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں میں کم از کم دو درجن افراد غیر ملکی بھی شامل تھے

گذشتہ جمعے کو فلپائن میں آنے والے طوفان سے تادم تحریر 98 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق علاقے کے سول ڈیفنس چیف ناگیب سیناریمبو نے کہا ہے کہ دو دن گزر جانے کے بعد کسی کے زندہ بچ جانے کے امکانات تقریباً صفر ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے

قومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق 63 افراد اب بھی لاپتہ اور متعدد زخمی ہیں۔

Tags:

Accidentsbloody weekGlobalInternationally
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لانگ مارچ کا چوتھا دن: ”چھ ماہ سے ملک میں انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہوں، سوال یہ ہے کہ یہ ’بیلٹ‘ سے آئے گا یا ’بُلٹ‘ سے؟“ عمران خان

Next

کیا معذور بھارتی بچے کا رونالڈو سے ملنے کا خواب پورا ہو سکے گا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme