نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کورونا سے انتقال کر گئے

نیوز ڈیسک

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

سابق جج ارشد ملک کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، اور ان کا انتقال راولپنڈی کے نجی اسپتال میں ہوا ہے

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔ ارشد ملک کے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں

واضح رہے کہ ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ہونے پر عہدے سے برطرف کر دیا تھا اور ارشد ملک نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close