Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں لانچ ہونے والی ’پہلی‘ چینی ہائیبریڈ گاڑی کتنی مختلف ہے؟

By Akhtar Rasool
نومبر 19, 2022 3 Min Read
0

پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ہیول ایچ سکس نامی ہائیبریڈ چینی گاڑی لانچ کر دی گئی

یہ گاڑی دو کارساز کمپنیوں سازگار اور جی ڈبلیو ایم نے مقامی سطح پر تیار کرنے کے بعد لانچ کی ہے

ہیول ایچ سکس کی لانچنگ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں کی گئی، جہاں گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

لانچنگ کے دوران کمپنی کا کہنا تھا ”یہ گاڑی پاکستان میں دیگر گاڑیوں سے اس لیے منفرد ہے کہ یہ ہائیبریڈ الیکٹرک گاڑی ہوگی۔ اس میں فیول سسٹم الیکٹرک نظام کے ساتھ کام کرے گا، جس سے گاڑی کی ایوریج بھی بہتر آئے گی اور ماحول دوست بھی ہوگی“

لانچنگ کی تقریب کے دوران گاڑیوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد اس گاڑی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرتی نظر آئی

کمپنی کے اعلان کے مطابق گاڑی کی بکنگ جمعہ، 18 نومبر سے شروع کی گئی ہے اور دو ماہ میں گاڑیاں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا

گاڑی کی قیمت اور خصوصیات

ہیول برینڈ کے ترجمان ابو زرعلی کا کہنا ہے ’اس گاڑی کی تعارفی قیمت 97 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔‘

ان کے بقول ’چینی کمپنیوں کی گاڑیوں نے اب پاکستان میں دیگر برینڈز کی گاڑیوں کے مقابلے میں جگہ بنا لی ہے اور معیار بہتر ہونے کی وجہ سے لوگ اب خوشی سے یہ گاڑیاں خرید رہے ہیں۔ ہیول کے نام سے پہلے بھی کئی گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ میں کامیابی سے چل رہی ہیں اور ہیول ایچ سکس جو پاکستان میں اب لانچ کی گئی دنیا بھر میں رواں سال فروخت ہونے والی اس قیمت کی گاڑیوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے۔‘

ابوزر نے کہا ’اس حوصلہ افزا صورت حال میں ہمیں یقین ہے کہ یہ گاڑی پاکستان میں بھی کامیابی سے بزنس کرے گی کیوں کہ اس میں جو خصوصیات ہیں وہ دوسری گاڑیوں میں نہیں ہیں۔‘

ان کے مطابق ’ہیول ایچ سکس ایک سی سیگمنٹ کراس اوور ایس یو وی ہے، جو ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی، ٹویوٹا آراے وی فور ہائی بریڈ، ہنڈا سی آر وی اور دیگر کراس اوور گاڑیوں کے مقابلے میں لانچ کی گئی ہے۔‘

انہوں نے بتایا ’اس میں ٹربو چارجڈ 1.5 لیٹر چار سلنڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے، جو ایک الیکٹرک موٹر کے ساتھ مل کر 240 ہارس پاور اور530 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا اس طاقت کے ساتھ یہ گاڑی 7.5 سیکنڈ میں صفر سے 100 کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘

ابوزر نے مزید بتایا کہ ’یہ گاڑی شہر کی ٹریفک میں ایک لیٹر پیٹرول میں اٹھارہ کلومیٹر فاصلہ طے کر سکتی ہے، جبکہ ہائی وے پراس کی فیول ایوریج اس سے بھی بہتر ہو گی۔ الیکٹرک موٹر اور بیٹری کی حفاظت کے لیے اس گاڑی کی ٹاپ اسپیڈ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔‘

ان کے مطابق ’ہیول ایچ سکس کی قیمت 97 لاکھ روپے ہے جبکہ اس کی بکنگ 19 لاکھ روپے سے کرائی جا سکتی ہے۔

ان کے بقول: گاڑی میں چھ ایئر بیگز، 360 ڈگری کیمرا، ٹریکشن اینڈ اسٹیبلٹی کنٹرول، ہل سسٹارٹ اسسٹ اینڈ ڈیسنٹ کنٹرول، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم، کولیژن وارننگ، آٹونومس بریکنگ، اڈاپٹو کروز اور کلائمیٹ کنٹرول اور وائرلیس چارجنگ سمیت متعدد جدید فیچرز فراہم کیے گئے ہیں۔‘

کمپنیوں میں اشتراک اور حکومتی پالیسی

ہیول چینی کمپنی ایم ڈبلیو جی اور پاکستان میں رکشے بنانے سے کام شروع کرنے والی مقامی کمپنی سازگار کا مشترکہ برینڈ ہے، لہٰذا تقریب کے دوران دیکھا گیا کہ ایم ڈبلیو جی اور سازگار کمپنی کے عہدیدار الگ الگ نظر آئے دونوں اس لانچنگ کا کریڈٹ اپنی اپنی کمپنیوں کو دے رہے تھے

دونوں کمپنیوں کے ملازمین نے شرٹس پر بھی اپنی اپنی کمپنیوں کے لیبل لگا رکھے تھے

فوٹو سیشن کے دوران بھی دونوں کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے الگ الگ گروپ فوٹو بنائے گئے، اس کی بڑی وجہ زبان کی مجبوری بھی تھی کیونکہ چینی شہری اپنی زبان بول رہے تھے اور پاکستانی کمپنی کے عہدیدار اپنی زبان، تاہم دونوں میں بات چیت کا واحد ذریعہ انگریزی زبان تھی

تقریب کے دوران میڈیا مینجمنٹ میں بھی کافی مسائل پائے گئے بریفنگ کا الگ سے کوئی بہتر انتظام موجود نہیں تھا نہ ہی لوگوں کو گاڑی سے متعلق معلومات کی فراہمی کا کوئی معقول انتظام تھا البتہ اسٹیج پر تقاریر کے دوران گاڑی کے بارے میں شرکا کو ضروری خصوصیات سے آگاہ کیا جاتا رہا۔

Tags:

ChinesHybridPakistanVehicle
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایرانی پولیس کی فائرنگ سے 9 سالہ بچے کی ہلاکت کے بعد مظاہروں میں مزید شدت آ گئی

Next

کاروبار یوں بھی ہوتا ہے: ’شوکت چیری بیری والا‘ کا فٹ پاتھ سے سوزوکی تک کا سفر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme