Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

کراچی اور لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی

By Akhtar Rasool
دسمبر 8, 2020 2 Min Read
0

کراچی کی فضا دوبارہ خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی، رات گیارہ بجے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چوتھے نمبر پر تھا

گذشتہ شب ایک مرتبہ پھر شہر کی فضا خطرناک حد تک آلودہ رہی، دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی کے ساتھ ساتھ ملک کے ایک اور بڑے شہر لاہور کی فضا کو بھی انتہائی مضر صحت ریکارڈ کیا گیا

رپورٹ کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے جب کہ لاہور تیسرے نمبر پر رہا

کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 244 اور لاہور میں 257 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، جب کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کے شہر دہلی اور کلکتہ بھی شامل رہے

‘یو ایس ائر کوالٹی انڈیکس’ کے مطابق درجہ بندی کے اعتبار سے 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک آلودگی مضر صحت قرار دی جاتی ہے،  201 سے 300 درجے تک انتہائی مضر صحت جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی میں شمار ہوتا ہے

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق سردیوں میں ہوائیں گرمی کے مقابلے میں بڑی حد تک بھاری ہوجاتی ہیں، اس دوران شہر کی فضاؤں میں موجود مختلف زہریلے ذرات نیچے کی جانب منتقلی کا عمل شروع کر دیتے ہیں اور فضائیں آلودہ ہوجاتی ہیں، اس طرح شہر پر آلودگی اور کثافت کی دبیز چادر تن جاتی ہے، جس میں کاربن اور دھویں کی بہت بھاری مقدار بھی موجود ہوتی ہے

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پورے سال صنعتوں اور چھوٹے موٹے کارخانوں اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں، کوئلے، کوڑے، چربی، تیل اور ٹائروں کو جلانے جیسے عوامل فضاؤں میں منتقل ہوتے رہتے ہیں، جس کے اثرات سردیوں کے آغاز سے پورے موسم سرما میں نمایاں رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں فضائیں درمیانے اور خطرناک حد تک آلودہ ہوجاتی ہیں

ماہرین کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں کراچی کو فلٹر کرنے کا کام کرتی ہے مگر موسم سرما میں اکثر سمندری ہواؤں کا سلسلہ منقطع رہتا ہے اور متبادل سمت یعنی بلوچستان سے مشرقی ہوائیں چل پڑتی ہیں، جس سے یہ چھپے ہوئے ذرات نمایاں ہو جاتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت میں پُراسرار بیماری پھیلنے لگی، ایک ہلاک 400 ہسپتال میں داخل

Next

ٹھگس آف ہندوستان ، نوسربازوں نے تاجر کو معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں بیچ دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme