Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

جب سگریٹ ایک شخص کی جان بچانے کی وجہ بنا۔۔۔

By Akhtar Rasool
نومبر 30, 2022 2 Min Read
0

یوں تو سگریٹ نوشی ایک جان لیوا عادت ہے اور اس کے نقصانات کے متعلق دنیا بھر میں آگاہی مہمات چلائی جاتی ہیں، لیکن افریقی ملک کیمرون میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں سگریٹ نوشی کی عادت ایک شخص کی جان بچانے کی وجہ بن گئی

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کیمرون کے دارالحکومت یاونڈے میں ایک جشن کی تقریب میں شریک افراد پر مٹی کا تودہ گرنے سے پندرہ افراد ہلاک ہو گئے، لیکن اس واقعے سے چند لمحے قبل مکولو ڈوس نامی ایک شخص سگریٹ پینے کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ گیا تھا

زندہ بچ جانے والے مکولو ڈوس نے روئٹرز کو بتایا ”میں صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا“

یہ جشن فٹبال کے ایک میدان میں ہو رہا تھا، جس کے باہر سرخ مٹی کا ایک ٹیلہ تھا۔ مکولو ڈوس کے مطابق وہ دیگر مہمانوں سے الگ ہو کر سگریٹ پینے جا رہے تھے، جب انہوں نے اچانک مٹی کا تودہ گرنے کی آواز سنی

انہوں نے کہا ”میں نے فوری طور پر مڑ کر اس طرف دیکھا، جہاں میں بیٹھا تھا لیکن مجھے نہ تو حاضرین نظر آئے اور نہ ہی کرسیاں۔۔ وہ سب مٹی تلے دب گئے تھے“

زندہ بچ جانے والوں میں شامل فوٹوسو کلاڈ مائیکل نامی شخص کے لیے خطرے کی پہلی گھنٹی اس وقت بجی، جب اوپر سے ایک پتھر گر کر ان کے سر پر لگا۔ جب انہوں نے اوپر دیکھا تو انہیں مٹی نیچے کی جانب سرکتی ہوئی دکھائی دی

مائیکل بتاتے ہیں ”میں اپنی جگہ سے چھلانگ لگا کر اٹھا، لیکن زمین پر گر گیا۔ میں دوبارہ اٹھا لیکن دوسری بار بھی گر گیا“

مٹی تلے جزوی طور پر دب جانے والے مائیکل ان لوگوں میں شامل تھے، جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا

اس سانحے میں مائیکل کی والدہ، بھائی اور بہترین دوست انتقال کر گئے۔ انہوں نے کہا ”میرا دل ٹوٹ گیا ہے“

حکام نے اس افسوس ناک واقعے کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں

سینٹر ریجن کے گورنر ناصری پال بیا کے مطابق ابتدائی طور پر چودہ افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں یہ تعداد بڑھ کر پندرہ ہو گئی جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے

خیال کیا جاتا ہے کہ کیمرون میں 2019ع کے بعد یہ سب سے مہلک لینڈ سلائیڈنگ ہے

لینڈ سلائیڈنگ کے فوراً بعد زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے دوڑتے ہوئے آنے والے مقامی باشندوں میں سے ایک یویس برٹرینڈ ایلا کی ہتھیلیوں پر کھدائی کرنے سے چھالے پڑ گئے تھے

ان کا کہنا تھا ”ہم نے ملبے سے کئی ایسے افراد کو نکالا، جو اب بھی سانس لے رہے تھے لیکن بعد میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے کیونکہ انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا فوری طور پر کوئی ذریعہ نہیں تھا“

یویس نے کہا ”یہ ایک بہت ہی افسوسناک اور خوفناک واقعہ ہے۔ میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ ہمارے نوجوان ہر روز وہاں فٹبال کھیلتے ہیں.“

Tags:

Cigarette
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دشمن کی آنکھیں

Next

کون گھٹا، کون بڑھا۔۔ برطانیہ میں نئی مردم شماری کے دلچسپ نتائج

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme