Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا ایسا فنکشن، جس کے ذریعے آپ خود کو پیغام بھیج سکتے ہیں

By Akhtar Rasool
دسمبر 4, 2022 2 Min Read
0

کیا آپ نے کبھی ایک ایسے واٹس گروپ کو اپنے آپ کو نوٹس بیجھنے کے لیے استعمال کیا ہے، جو آپ چھوڑ چکے تھے؟

واٹس ایپ نے آپ کی بات سن لی ہے اور ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے آپ خود کو پیغامات بھیج سکتے ہیں اور ایپ میں ہی ایک نوٹس فائل رکھ سکتے ہیں

بزنس گروپ میٹا میں فیسبک اور انسٹاگرام کے علاوہ واٹس بھی شامل ہے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے ’اپنے آپ کو پیغام بھیجنا عام بات چیت کرنے جیسا ہی ہو گا۔‘

تاہم آپ آڈیو اور وڈیو کالز نہیں کر سکیں گے، نوٹیفیکیشن سائلینٹ نہیں کر سکیں گے، بلاک یا رپورٹ نہیں کر سکیں گے یا اپنا آن لائن اسٹیٹس نہیں دیکھ سکیں گے۔‘

استعمال کا طریقہ

اگر آپ کے پاس واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ شدہ ایپلیکیشن موجود ہے تو آپ کو صرف اپنے نمبر پر واٹس ایپ میسج بھیجنا ہوگا۔ آپ ایسا اپنے کانٹیکٹس کی فہرست میں اپنے نمبر کا انتخاب کرتے ہوئے کر سکتے ہیں یا پھر اپنا نمبر ایپ میں محفوظ کرنے کے بعد کر سکتے ہیں

میٹا نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین دوسروں سے کی گئی گفتگو کو اس چیٹ میں شیئر کر سکیں گے اور آپ کے فون اور دونوں سرورز پر انکرپٹڈ ہی رہے گی

کچھ لوگوں کو یہ مسئلہ بھی درپیش ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کی گئی چیٹ تک آسانی سے رسائی کیسے حاصل کر سکتے ہیں

اس کے لیے آپ ایک ایسا فیچر استعمال کر سکتے ہیں، جو آپ کے فون میں تو موجود ہے، لیکن آپ کو اس کے بارے میں علم نہیں ہے

اگر آپ کے پاس ایک اینڈراؤڈ فون ہے تو اپنے ساتھ ہونے والی چیٹ کو دیر تک پریس کریں تو ’پن چیٹ‘ کا آپشن نمودار ہوگا

اگر آپ ایک آئی فون صارف ہیں تو چیٹ کو رائٹ سوائپ کریں گے تو آپ کو وہی آپشن نظر آئے گا

اس آپشن کے ذریعے آپ تین کے قریب چیٹس کو فہرست میں اوپر رکھ سکتے ہیں تاکہ آپ کو انہیں دوبارہ ڈھونڈنا نہ پڑے۔

Tags:

FeaturesMetaWhatsapp
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب اصل مدعے پہ آ جائیں!

Next

کئی دہائیوں میں تیار ہونے والا امریکی جدید بمبار طیارہ کتنا خطرناک ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme