Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستان میں واٹس ایپ اور فیس بک کا ’کمیونٹیز‘ فیچر متعارف

By Akhtar Rasool
دسمبر 20, 2022 2 Min Read
0

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ اور انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پاکستان میں بھی ’کمیونٹیز‘ کا فیچر پیش کرا دیا ہے

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں ’کمیونٹیز‘ فیچر کو گزشتہ ماہ نومبر کے آغاز میں پیش کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے صرف امریکا سمیت یورپ کے چند ممالک میں پیش کیا گیا تھا

بعد ازاں مذکورہ فیچر کو ترتیب وار دیگر ممالک تک بڑھایا گیا تھا اور اب پاکستان میں بھی اسے 15 دسمبر سے پیش کر دیا گیا ہے

واٹس ایپ کی طرح فیسبک پر بھی ’کمیونٹیز‘ فیچر کو پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین متعدد میسیجنگ گروپس کو ایک ساتھ رکھ سکیں گے

واٹس ایپ پر ’کمیونٹیز‘ کے فیچر کو دیکھنے اور اسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو اپنے واٹس ایپ کے چیٹ باکس کو دائیں جانب اسکرول کرنا پڑے گا، جس کے بعد کمیونٹیز کا فیچر نظر آئے گا

مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف اپنے بنائے گئے میسیجنگ گروپس کو ایک ہی چیٹ میں شامل کرنے کے اہل ہوگا اور ہر صارف بیس گروپس ایک ساتھ ایک ہی چیٹ میں رکھ سکے گا

مذکورہ فیچر کے تحت صرف وہی شخص کمیونٹیز میں گروپس کو ایک ساتھ رکھ سکے گا جو کہ گروپس کا ایڈمن ہوگا

ہر ایک چیٹ میں بیس گروپس شامل کیے جا سکیں گے اور کوئی بھی صارف بیک وقت پندرہ ہزار ارکان کو ایک ہی چیٹ کے ذریعے ایک ہی پیغام ایک منٹ کے اندر بھیج سکے گا

اسی طرح فیسبک میں کمیونٹیز کا فیچر میسینجر ان باکس کے اوپر دکھائی دیتا ہے اور وہاں بھی صارف ایک ہی چیٹ میں متعدد چیٹ گروپس کو شامل کر سکتا ہے

مذکورہ فیچر ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک کی طرح ہی کام کرتا ہے، جیسے ٹوئٹ ڈیک پر کوئی بھی صارف بیک وقت متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹ کھولنے کے اہل ہوتا ہے

اسی طرح یہ فیچر میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام کے ’چینلز‘ کی طرح کام کرتا ہے، جہاں صارفین بیک وقت متعدد گروپس کو شامل کر سکتے ہیں۔

Tags:

facebook instagram whatsapp not workingfacebook monetization in pakistanhow to use whatsapp after ban in pakistanPakistanWhatsappwhatsapp ban in indiawhatsapp ban in pakistanwhatsapp communities featurewhatsapp communities feature 6whatsapp communities feature hindiwhatsapp communities kaise banaenwhatsapp community featureswhatsapp introducing communities in tamilwhatsapp new featureswhen whatsapp open in pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کُوچ کا سمے (افسانہ)

Next

ٹوئٹر پر فیسبک، انسٹاگرام سے پوسٹ شیئر کرنے پر پابندی کا معاملہ اور مسک کے ٹوئٹر چھوڑنے پر پول

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme