Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

بڑی خبر! گوگل، ایپل اور موزیلا نے مشترکہ طور پر بہتر براؤزر پر کام شروع کر دیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 22, 2022 2 Min Read
0

ٹیکنالوجی کی دنیا سے ایک بڑی خبر آئی ہے، جس کے مطابق گوگل، ایپل اور فائرفاکس براؤزر بنانے والی کمپنی موزیلا نے مشترکہ طور پر ایک براؤزر پر کام شروع کر دیا ہے، جس سے دنیا کے کئی افراد استفادہ کر سکتے ہیں۔

اگرچہ اسپیڈومیٹر ایک ایپ ہے اور جی پی ایس کے تحت ڈجیٹل اسپیڈومیٹر کی طرح کام کرتی ہے لیکن اسی نام سے براؤزر کے لیے ایک بینچ مارک پیمانہ بھی بنایا گیا ہے، جس کے تیسرے ورژن پر کام جاری ہے

اس کا خاص مقصد ویب سروسز اور استعمال کرنے والے کے درمیان تیز رفتار اور مؤثر رابطے کو فروغ دینا اور معیار بندی ہے

اگرچہ اس کے ورژن تھری پر تینوں کمپنیاں کام کر رہی ہیں لیکن گٹ ہب کے مطابق اس کا ورژن 2.1 فی الحال جدید ترین ہے

گوگل کروم کے اس وقت دو تہائی 66 فی صد انٹرنیٹ صارفین استعمال کر رہے ہیں تاہم اسپیڈومیٹر کے جدید ورژن میں فریم ورکس بہتر بنانے اور جاوا اسکرپٹ جیسی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جدید سائبر اسپیس کے تحت تقاضے بھی مختلف اور جدید ہو چکے ہیں

موزیلا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوئی بھی ویب سائٹ اس لیے نہیں بناتا کہ وہ رک رک کر چلے لیکن جب ویب پر کوئی خلل ہو تو لامحالہ یوزر ہی مشکل میں گرفتار ہوتا ہے

دوسری جانب ایپل نے اوپن سورس پروجیکٹ ’ویب کِٹ‘ کے نام سے بنایا ہے، جو سفاری کے لیے کام کرتا ہے۔ اگرچہ ویب کٹ کی تفصیلات کم ہیں لیکن ایپل نے کئی بار کہا ہے کہ وہ بقیہ اداروں کے ساتھ ملکر بینچ مارک کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا تاکہ ویب کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے

ویب براؤزر کی دنیا میں سفاری کا حصہ 19 فی صد اور فائرفاکس کا حصہ صرف 3 فی صد ہے۔ لیکن توقع ہے کہ اس طرح دنیا بھر کے صارفین ویب سرفنگ اور براؤزنگ میں غیرمعمولی بہتری دیکھ سکیں گے۔

Tags:

best browserbest web browserbrowserbrowser battery consumptionbrowser testgetting started with google keepgooglegoogle assistant on chromecastgoogle chromegoogle duo on android tvhow to play google stadia on iphoneinternet browseris google keep better than evernote?make google chrome as your default browser on windows 10make mozilla firefox as your default browser on windows 10mozillamozilla firefoxopera browserweb browser
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’غیر معیاری سروس‘، پی ٹی اے کا ٹیلی کام کمپنیوں کو چار کروڑ روپے جرمانہ

Next

ڈیفالٹ کا خطرہ، کویت کو آئل بل ادائیگی کے لیے پیسے نہیں!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme