Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

سائنسدان آسمانی بجلی کا رخ بدلنے میں کامیاب

By Akhtar Rasool
جنوری 19, 2023 2 Min Read
0

سائنسدانوں نے رواں ہفتے پہلی بار آسمانی بجلی کو اپنی مرضی کی راہ دینے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں اسی طریقے سے آسمانی بجلی پیدا تک کی جا سکتی ہے

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں فی سیکنڈ چالیس تا ایک سو بیس مرتبہ آسمانی بجلی گرتی ہے، جو سالانہ بنیادوں ہر چار ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت اور اربوں ڈالر کے دیگر نقصان کی وجہ بنتی یے

اب تک بجلی کے ان شدید جھٹکوں سے بچاؤ عمارتوں پر دھاتی سلاخ کی تنصیب کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس کا تصور سب سے پہلے 1749ع میں امریکی دانشور بینجمن فرینکلن نے پیش کیا تھا

چھ تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے یہی طریقہ استعمال کیا ہے، تاہم اس میں دھاتی سلاخ کی جگہ طے شدہ نقطے پر چلنے والی لیزر نصب کی گئی ہے

سائنسی جریدے جرنل نیچر فوٹونکس میں شائع کردہ تحقیق میں اس لیزر بیم کے استعمال کی وضاحت کی گئی ہے۔ سوئس پہاڑیوں کی چوٹی سے اس لیزر کے ذریعے آسمانی بجلی کو پچاس میٹر سے زائد دور گائیڈ کیا گیا

تحقیق کے مرکزی مصنف اور پیرس کی آپٹکس لیبارٹری آف اینسٹا سے تعلق رکھنے والے ماہر طبعیات آؤئرلین ہووار کہتے ہیں ”ہم فقط پہلی آزمائش کر رہے تھے کہ آیا لیزر بجلی کے کوندے (چمک) پر کوئی اثر رکھتی ہے۔ اور یوں اس کوندے کو اپنی مرضی کی راہ دی گئی‘‘

تاہم انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ مستقبل میں مزید موثر تب ہوگا، جب آسمانی بجلی پیدا بھی خود کی جائے

آؤئرلین ہووار کا کہنا تھا ”آسمانی بجلی دراصل طوفانی بادلوں یا فضا اور زمین کے بیچ برق سکونی کے اخراج سے پیدا ہوتی ہے۔ لیزر بیم پلازمہ پیدا کرتی ہے، جس میں چارج کے حامل آئن اور الیکٹران ہوا کو گرم کرتے ہیں۔ یوں ہوا جزوی طور پر موصل ہو جاتی ہے اور آسمانی بجلی اسے ایک بہتر راستہ سمجھتے ہوئے استعمال کرتی ہے“

اس سلسلے میں امریکی ریاست نیومیکسیکو میں سن 2004ع میں ایک تجربہ کیا گیا تھا، تاہم تب لیزر آسمانی بجلی کو قابو کرنے میں ناکام رہا تھا۔ ہووار نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ استعمال کی جانے والی لیزر بیم نے فی سیکنڈ درکار پلس پیدا نہیں کی تھیں۔

Tags:

how lightning is causedhow lightning is formedhow lightning is madehow lightning startsLightinglightninglightning antimatterlightning educational videolightning explainedlightning networklightning nodelightning pecos hanklightning sciencelightning slow motionstrobe lightingsucceed in your gcsethe science of lightningwhat causes lightning and thunderwhat happens when lightning strikeswhat is lightningwhen lightning strikes
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نیپی پہنے بچے کے ہاتھ میں بندوق، پولیس نے لائیو شو میں باپ کو گرفتار کر لیا

Next

250 ارب کی جائیداد وراثت میں پانے والے نظام مکرم جاہ، جن کی وفات دو کمرے کے فلیٹ میں ہوئی!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme