Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

چینی خلائی جہاز چاند سے نمونے لے کر بحفاظت زمین پر واپس آگیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 17, 2020 3 Min Read
0

چین نے بالآخر ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا. گذشتہ ماہ چاند پر بھیجے گئے خودکار چینی خلائی جہاز ’چانگ ای 5‘ اپنا مشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے چاند کی مٹی اور پتھروں کے تقریباً دو کلوگرام وزنی نمونے بحفاظت زمین پر پہنچانے میں کامیاب ہو گیا ہے

تفصیلات کے مطابق اس خلائی مشن کا ’’ریٹرن ماڈیول‘‘  16 اور 17 دسمبر کی درمیانی شب بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 59 منٹ پر شمالی چین میں اندرونی منگولیا کے خودمختار علاقے ’’سیزی وانگ‘‘ کے برفیلے میدان میں ایک بڑے پیراشوٹ کے ذریعے اتر گیا۔ تب پاکستان میں رات 10 بج کر 59 منٹ ہوئے تھے

واضح رہے کہ 1976ع میں روس کے ’’لیونا 24‘‘ مشن کے بعد 44 برسوں میں یہ پہلا خلائی مشن ہے، جو چاند سے مٹی اور پتھروں کے نمونے جمع کر کے کامیابی سے زمین پر پہنچا ہے

چار حصوں (ماڈیولز) پر مشتمل ’چانگ ای 5‘ خلائی مشن کا آخری مرحلہ اس کے چوتھے یعنی ’’ریٹرنر ماڈیول‘‘ نے انجام دیا، جس میں چاند کی مٹی اور پتھروں کے نمونے محفوظ کیے گئے تھے

چینی قومی خلائی ادارے ’’چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن‘‘ (سی این ایس اے) کے سربراہ ژانگ کیجیان نے ’’چانگ ای 5‘‘ کو مکمل طور پر کامیاب مشن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ چاند سے لائی گئی مٹی اور پتھروں کے ان نمونوں کا کچھ حصہ دیگر ملکوں کے سائنسدانوں کے لیے بھی دستیاب ہوگا تاکہ خلائی تحقیق کے میدان میں عالمی تعاون و اشتراک کو بھی فروغ دیا جاسکے

’’چانگ ای 5‘‘ مشن ایک وسیع البنیاد چینی خلائی منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت چینی خلا نوردوں کو 2030 تک چاند پر اتارا جائے گا۔

ژانگ کیجیان نے سرکاری ’ژنہوا نیوز‘ ایجنسی کو بتایا کہ گراؤنڈ کنٹرول کی ہدایات کے ماتحت ’’چانگ ای 5‘‘ کا ریٹرن ماڈیول بلکل غیر روایتی انداز میں زمین پر اتارا گیا

سب سے پہلے تو یہ زمین سے 5,000 کلومیٹر اونچائی پر اپنے آربٹر سے الگ ہوا اور اپنے مدار کو چھوٹے سے چھوٹا کرتے ہوئے، بتدریج زمین سے قریب ہونے لگا

پھر جب یہ زمینی کرہ ہوائی میں داخل ہوا تو سطح زمین سے اس کی بلندی تقریباً 120 کلومیٹر تھی، جب کہ یہ 11.2 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر رہا تھا۔م

زمینی کرہ ہوائی کی مزاحمت اور اپنی مخصوص ساخت سے استفادہ کرتے ہوئے اس لینڈر ماڈیول نے پہلے اپنی رفتار کم کی اور پھر کرہ ہوائی سے باہر نکل گیا۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد یہ ایک بار پھر، پہلے سے خاصی کم رفتار پر، کرہ ہوائی میں داخل ہو گیا

یہ منفرد طریقہ اختیار کرنے کی وجہ سے ’چانگ ای 5‘ کے لینڈر کیپسول کے بیرونی درجہ حرارت میں بھی بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوا اور زمین پر اس کے اترنے کا عمل بھی زیادہ محفوظ ہو گیا

آخرکار جب یہ زمین سے صرف 10 کلومیٹر (10,000 میٹر) اونچائی پر رہ گیا تو اس نے اپنا بڑا پیراشوٹ کھول دیا اور آہستگی سے اس مقام پر اتر گیا جو پہلے سے طے شدہ تھا

یہاں موجود چینی خلائی ادارے کے عملے نے لینڈر ماڈیول کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے ایک قریبی ہوائی اڈے تک منتقل کیا، جہاں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے یہ ماڈیول بیجنگ پہنچا دیا گیا

سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ چاند کی مٹی اور پتھروں پر تحقیق سے نہ صرف چاند بلکہ زمین اور نظامِ شمسی کے دیگر سیاروں کے بارے میں بھی کچھ نئی باتیں معلوم کرنے کے قابل ہو جائیں گے.

Tags:

ChineSpace Craft
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﮐﺎﻟﺠﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻧﭩﺮﯼ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﮯ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﻣﯿﮟ ﻏﻠﻄﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﻧﮑﺸﺎﻑ

Next

ﻣﻠﮏ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻭﯼ ﺳﯽ کے عہدے کے لیے ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme