Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ کا یکم جنوری سے لاکھوں‌ صارفین کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان

By Akhtar Rasool
دسمبر 17, 2020 2 Min Read
0

معروف پیغام رسانی اور وڈیو آڈیو کالنگ موبائل ایپ واٹس ایپ نے یکم جنوری 2021ع سے مخصوص اسمارٹ فون پر سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص موبائل صارفین 31 دسمبر تک سروس استعمال کرسکتے ہیں، کیونکہ یکم جنوری 2021ع سے مخصوص اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ سروس بند کر دی جائے گی

کمپنی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق  اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر یکم جنوری سے واٹس ایپ کی سروس استعمال نہیں کی جا سکے گی

کمپنی کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ 4.0.3 یا اُس سے پرانے آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین  یکم جنوری سے سروس استعمال نہیں کرسکیں گے، اسی طرح آئی فون کے وہ صارفین جو آئی او ایس 9 یا اُس سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں وہ بھی ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے

واٹس ایپ اعلامیے کے مطابق آئی فون کے وہ صارفین جو آئی فون 4 ایس، فائیو ، فائیو ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ماڈل استعمال کررہے ہیں اُن کے موبائل فونز پر بھی واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا

اسی طرح اینڈرائڈ کے وہ صارفین جو سام سنگ گلیکسی ایس 2 ، موٹرولا ڈروائیڈ ریزر، ایل جی اوپٹیمس بلیک یا ایچ ٹی سی ڈیزائر استعمال کر رہے ہیں وہ بھی سروس استعمال نہیں کرسکیں گے

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ ایسے تمام صارفین بلا تعطل سروس کے لیے یکم جنوری سے قبل اپنے موبائل کا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کروا لیں

اینڈرائڈ اور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین اپنے آپریٹنگ سسٹم کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے اینڈرائڈ صارفین سیٹنگز میں جاکر وہاں موجود About Phone کے آپشن پر کلک کریں تو سافٹ ویئر سے متعلق معلومات سامنے آجائیں گی۔ جب کہ اسی طرح آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگز پر کلک کریں گے تو انہیں جرنل کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺳﺮﺩﯼ ﺑﮍﮪ ﮔﺌﯽ، ﺩﺭﺟﮧٔ ﺣﺮﺍﺭﺕ 7 ﮈﮔﺮﯼ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ

Next

بندہ ﺗﺎﺑﻌﺪﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ، ﮐﮭﻼﮌﯼ ﮨﮯ!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme