Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینموسم

اسلام آباد میں بارش، دوسرے شہروں میں بادل کب برسیں گے؟

By Akhtar Rasool
مارچ 16, 2023 2 Min Read
0

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور روالپنڈی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شروع ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی

محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو 17 مارچ تک وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 20 مارچ تک موجود رہیں گی

اسلام آباد میں آج دن کے وقت بارش کے علاوہ شام کے وقت آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔ 16 سے 20 مارچ کے درمیان مری، گلیات، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ اباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور کے علاقوں میں بارشیں ہوں گی

اسی طرح 17 مارچ کی رات سے 19 مارچ تک کے عرصے میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپور میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک ک ساتھ بارش بھی ہو گی جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے

16 سے 20 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور، کرک، پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، بھوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلیں گی اور بعض مقامات پر بارش بھی ہوگی

صوبہ سندھ میں ہوائیں 17 مارچ سے داخل ہوں اور 19 مارچ تک سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، دادو، اور کراچی میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے

جبکہ بلوچستان میں بھی 17 مارچ سے تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ 19 مارچ تک کوئٹہ، ژوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں آندھی اور گرد آلود چلنے کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی

گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

بدھ کو ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق زیادہ درجہ حرارت خیرپور، سبی، روہڑی، بے نظیر آباد، دادو، رحیم یار خان اور خان میں رہا جو 37 ڈگری سینیتی گریڈ تک تھا جبکہ بدھ کو ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا تھا تاہم اسلام آباد سمیت دوسرے صوبے کے کچھ شہروں میں شام کے وقت موسم ٹھنڈا ہو گیا تھا اور پھر رات کو بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

Tags:

flood in islamabadheavy rain in islamabadheavy rain in islamabad and rawalpindiheavy rain in karachiheavy rain in twin citiesheavy rain islamabadIslamabadislamabad cityislamabad heavy rainislamabad in heavy rainislamabad rainislamabad rain liveislamabad rain todayislamabad rain updateislamabad rainy weather statusislamabad weatherRainrain in islamabadrain in lahorerain in pakistanrainfall in islamabadtoday rain in islamabad
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یورپ کا تاریک دور کتنا تاریک تھا؟

Next

ٹک ٹاک میں طالب علموں اور سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ’اسٹیم‘ فیڈ متعارف کرانے کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme