Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اسکرین ٹائم کی زیادتی، خودکشی کی جانب دھکیل سکتی ہے!

By Akhtar Rasool
مارچ 21, 2023 2 Min Read
0

ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ وڈیوز دیکھنے، وڈیو گیمز کھیلنے، ٹیکسٹ اور وڈیو چیٹ کرنے جیسی سرگرمیاں خودکشی کے رجحان میں اضافہ کر سکتی ہیں، کیونکہ ان دونوں کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے

حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ نو سے گیارہ سال کے درمیان بچے، جو اسکرین پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں، ان میں دو سال بعد خودکشی کا رجحان پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے

تحقیق کے نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب نوجوانوں کی ذہنی صحت کا بحران بدتر ہو رہا ہے اور نئی قانون سازی متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کا مقصد سولہ سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی کو روکنا ہے

جرنل پریوینٹِو میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اسکرین ٹائم میں ایک گھنٹے تک کا اضافہ دو سال بعد خود کشی کے رجحان میں نو فی صد تک کا اضافہ کر سکتا ہے

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو میں پیڈیئٹرکس کے اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کے سینئر مصنف جیسن نگاٹا کہتے ہیں ”اسکرین پر زیادہ وقت صرف کرنا معاشرتی سطح پر علیحدگی، سائبر بُلینگ اور نیند میں خلل کی وجہ بن سکتا ہے، جو ذہنی صحت کو بدتر کر سکتا ہے

انہوں نے کہا ”اسکرین پر زیادہ وقت گزارنا معاشرتی امور میں حصہ لینے، جسمانی سرگرمیاں کرنے اور نیند کے اوقات کو متاثر کرتا ہے“

تحقیق میں نو سے گیارہ سال کے گیارہ ہزار 633 بچوں کے اسکرین ٹائم ڈیٹا کو اکٹھا کیا گیا اور ان بچوں کو دو سالوں تک زیر مطالعہ رکھا گیا

بچوں نے اسکرین پر چھ مختلف طریقوں سے گزارے جانے والے وقت اور خود کشی کے رویوں کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا

یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کے شریک مصنف کائل ٹی گینسن کا کہنا ہے ”اس تحقیق کا زیادہ تر حصہ کووڈ-19 کی عالمی وباء سے پہلے مکمل کیا گیا لیکن اس کے نتائج اب کووڈ کے دوران ذہنی صحت کے بدتر ہونے کی وجہ سے مطابقت رکھتے ہیں۔

Tags:

blue screenblue screen of deathcan screens damage your eyes?excessive screen timegreen screenhow to fix blue screenhow to fix windows blue screenhow to fix windows blue screen of deathSCREENscreen timescreen time and mental healthscreen time and youthscreen time depressionscreen time suicidal behaviorscreen time suicidal teensScreensshould children and teens have a limited amount of screen timeSuicidewindows blue screen
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک گھر میں تین بیویاں، اٹھارہ اٹھارہ بچے، مردم شماری کرنے والی خاتون اہلکار پریشان

Next

خوش باش ممالک کی نئی فہرست، پاکستانی کتنے خوش ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme