Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ پر ’وائس اسٹیٹس‘ کیسے شیئر کیا جا سکتا ہے؟

By Akhtar Rasool
مارچ 23, 2023 2 Min Read
0

دنیا کی بڑی اور معروف انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے بالآخر ’وائس اسٹیٹس‘ کا فیچر پیش کر دیا ہے

اگرچہ ’وائس اسٹیٹس‘ کے فیچر کو گزشتہ مہینے دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا، تاہم تمام صارفین کو اس کے استعمال تک رسائی نہیں دی گئی تھی

بعض پاکستانی صارفین کو بھی ’وائس اسٹیٹس‘ پر گزشتہ ہفتے ہی رسائی دی گئی ہے

مذکورہ فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین گزشتہ برس کے اختتام سے کام کر رہے تھے اور پہلے ہی یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اسے رواں سال کے وسط تک پیش کردیا جائے گا

تاہم کمپنی نے فیچر پر تیزی سے کام کرتے ہوئے اسے سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام سے قبل ہی پیش کردیا

’وائس اسٹیٹس‘ کی آزمائش کو رواں برس جنوری میں ہی شروع کیا گیا تھا

مذکورہ فیچر کو ’تحریری اسٹیٹس‘ فیچر کے ذریعے استعمال کیا جا سکے گا، یعنی صارف کو اپنے اکاؤنٹ کے اسٹیٹس فیچرز میں جانا پڑے گا

وائس اسٹیٹس کے لیے صارفین کو پین کے آئیکون والے اسٹیٹس میں جاکر مائیک کو ہولڈ کر کے اپنی وائس ریکارڈ کروانی ہوگی۔ صارفین تیس سیکنڈ دورانیے کا وائس اسٹیٹس اپڈیٹ کر سکیں گے

وائس ریکارڈ کرنے کے بعد صارفین اپنے اسٹیٹس کو سن بھی سکیں گے اور چاہیں تو وہ ریکارڈ شدہ وائس کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ریکارڈ کریں

مذکورہ فیچر بھی دیگر فیچرز کی طرح ہی کام کرتا ہے اور اسے صارف وڈیو، ٹیکسٹ اور پکچر اسٹیٹس کی جگہ شیئر کر سکیں گے

واٹس ایپ کے عام اسٹیٹس کی طرح ’وائس اسٹیٹس‘ بھی چوبیس گھنٹے میں خود بخود ہٹ جائے گا، تاہم صارفین اگر اسے، اس سے قبل ہی ہٹانا چاہیں، تو ہٹا سکیں گے

صارفین اپنے اسٹیٹس کو لگانے کے بعد اسے براہ راست کسی دوسرے صارف یا واٹس ایپ گروپ میں شیئر بھی کر سکیں گے اور اسے فارورڈ بھی کیا جا سکے گا

تاہم واٹس ایپ کے وڈیو اور ٹیکسٹ اسٹیٹس کی طرح وائس اسٹیٹس کو فوری طور پر فیسبک پر شیئر نہیں کیا جا سکے گا

واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کے فیچر کو پیش کیے جانے کے بعد ممکنہ طور پر اسی فیچر کو اگلے مرحلے میں فیسبک پر بھی پیش کیا جائے گا

فوری طور پر صرف اپنی ریکارڈ شدہ وائس کا اسٹیٹس شیئر کیے جانے کا فیچر پیش کیا گیا ہے اور صارف کسی اور کی آڈیو کو اسٹیٹس کے طور پر شیئر نہیں کر سکیں گے

تاہم امکان ہے کہ کسی دوسرے شخص کی آڈیو کو بھی اسٹیٹس کے طور پر شیئر کرنے کا فیچر جلد پیش کردیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Tags:

how to post voice note on whatsapp status on iphonehow to put voice note on whatsapp statushow to repost status on whatsapphow to set music on whatsapp statushow to share whatsapp status of othershow to share whatsapp status videoshare whatsapp status to facebookvoice note on whatsapp statusvoice status for whatsappWhatsapp Statuswhatsapp voice recording on statuswhatsapp voice statuswhatsapp voice status featurewhatsapp voice status update
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سیلاب کے بعد اب تک لاکھوں پاکستانی صاف پانی سے محروم: اقوام متحدہ

Next

کیا زلمے خلیل زاد کا بیان پاکستان میں امریکی امیج بہتر بنانے کی کوشش ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme