Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

ملک میں بارش کا نیا سلسلہ: کس شہر میں کب گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
اپریل 26, 2023 3 Min Read
0

محکمہ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کل سے بارش کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 28 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مغربی سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہونا شروع ہو گیا اور اس کے اثرات کراچی اور گوادر میں آنا شروع ہو گئے ہیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2019 کے بعد یہ اب تک کا سب سے طاقتور سسٹم بننے کا امکان ہے، اس سسٹم کا پھیلاؤ بھی بہت زیادہ ہے جس سے کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ27 اپریل کو (شام یا رات) سے 3 مئی کے دوران سندھ کے مختلف شہروں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، خیرپور، عمرکوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، ٹنڈوجام اور جامشورو میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے

محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ کراچی میں 28 اپریل سے گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے، تاہم 27 اپریل تک موسم سخت گرم ہوگا اور درجہ حرارت 36سے 38 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے

اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور اس دوران بلوچستان میں گرم اور خشک ریگستانی شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک بڑھنے کے باعث گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوسکتی ہے لیکن اس دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے سمندر میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے اسی لیے تمام ماہی گیروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی سسٹم نے کراچی کو متاثر کیا تو شہر میں سیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

محکمہ موسمیات نے ٹوئٹر پر بتایا کہ 27 اپریل کو شام سے 3 مئی کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے

بیان میں کہا گیا کہ اسی دوران بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، نوشکی، نصیر آباد، سبی، خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، خاران اور ساحل مکران میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے

محکمہ موسمیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ آج شام سے 29 اپریل تک پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

بیان میں مزید کہا گیا کہ 26 اپریل کو شام سے 29 اپریل تک کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور اور گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے

محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 30 اپریل سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران ’الرٹ‘ رہنے اور بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ (22 مارچ کو) بھی بارش ہوئی تھی اور رمضان کی آمد کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہو گیا تھا

شہر میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا تھا۔

Tags:

10 lines on rainy season in englishcan you make rain with electricityessay on rainy season in englishextraordinary things in the worldlargest ocean in the solar systemnatural phenomena in the worldRainrain and thunder ambiancerain sounds for sleeping thunderrain with thunderrains in indiarainy season 10 lines in englishrainy season essay in englishreaching for something in the distancetrain drops of jupiterwalking in the rain
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جیکب آباد میں ڈاکوؤں کا پولیس پارٹی پر حملہ، پانچ اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات

Next

’مردم شماری پر تحفظات‘ ایم کیو ایم نے اپنے ارکان اسمبلی کے استعفے اکٹھے کر لیے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme