Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آئی فون چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟

By Akhtar Rasool
اپریل 30, 2023 3 Min Read
0

اگرچہ اینڈرائڈ فون کے مقابلے میں آئی فون کے ڈیٹا تک رسائی مشکل ضرور ہے، لیکن ناممکن ہر گز نہیں، آن لائن ہیکرز آئی فون کے پاس کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں

’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن ہیکرز آئی فون کی سیکیورٹی سیٹنگ یعنی recovery key کا استعمال کرتے ہوئے فون میں موجود تصاویر، میسجز، ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں

جن لوگوں کے آئی فون چوری ہوئے، انہوں نے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کو بتایا کہ جب ان کے آئی فون چوری ہوئے تو ڈاکوؤں نے ان کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرلی تھی

اس طرح یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اینڈرائڈ فون کے مقابلے آئی فون کے پاس کوڈ تک رسائی حاصل کرنا عام انسان کے لیے مشکل ہے، تاہم جدید دور میں ڈیوائس کے پاس کوڈ تک رسائی شاطر ملزمان کے لیے ناممکن نہیں ہے

فون چور یا ہیکرز آپ کے آئی فون کے پاس کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے آپ کی ایپل آئی ڈی کو تبدیل کر کے ’فائنڈ مائی آئی فون‘ کے آپشن کو آف کر سکتا ہے تاکہ آپ فون کی لوکیشن ٹریک نہ کر سکیں اور recovery key کو ری سیٹ کرکے 28 ہندسوں کے کوڈ کو ہیک بھی کر سکتا ہے

واضح رہے کہ یہ ہندسے صارف کی سیکیورٹی اور فون تک رسائی کا اہم ذریعہ ہوتا ہے، لیکن اگر ہیکر اسے تبدیل کر لے تو فون کے اصل مالک کی اپنے فون تک رسائی ممکن نہیں رہے گی

اس حوالے سے ایپل کے ایک ترجمان نے سی این این کو بتایا ”ہم ان لوگوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، جن کے آئی فون چوری ہوئے، ہم اس مسئلے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں“

وی پی اور فارسٹر ریسرچ کے پرنسپل تجزیہ کار جیف پولارڈ کہتے ہیں ”کمپنی کو کسٹمر سپورٹ کے مزید اختیارات اور ایپل کے صارفین کو تصدیق کرنے کے طریقے پیش کرنے چاہئیں تاکہ وہ ان سیٹنگ کو ری سیٹ کر سکیں“

تاہم ابھی کے لیے کچھ ایسے اقدامات ہیں، جن کے ذریعے صارفین ممکنہ طور پر اپنے ساتھ ناخوشگوار واقعات رونما ہونے سے بچ سکتے ہیں

پاس کوڈ کی حفاظت کریں

سب سے پہلے آپ کو آئی فون کے پاس کوڈ کی حفاظت کرنا ہے۔ ایپل کے ایک ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ آئی فون کو لاک کرتے وقت فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کا استعمال کریں تاکہ کوئی بھی شخص آپ کا پاس کوڈ نہ دیکھ سکے

صارفین پاس کوڈ رکھتے وقت نمبر اور حروف کا استعمال کریں تاکہ ہیکر کوڈ تک آسانی تک رسائی حاصل نہ کر سکے

اسکرین ٹائم سیٹنگ

ایک اور طریقہ جس پر کوئی غور کیا جاسکتا ہے جس کی ایپل کی طرف سے توثیق کی گئی لیکن یہ طریقہ آن لائن گردش کر رہا ہے

آئی فون کی اسکرین ٹائم سیٹنگ کے اندر، جس کے ذریعے بچے ڈیوائس استعمال پر پابند ہوتے ہیں، وہاں ایک سیکنڈری پاس ورڈ ترتیب دینے کا آپشن موجود ہے، یہاں آپ اپنا پاس ورڈ رکھ سکتے ہیں، اگر کوئی شخص آپ کے پاس کوڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تواسے پہلے مذکورہ پاس ورڈ ڈالنا لازمی ہوگا

اس آپشن کو فعال کرنے سے ایپل آئی ڈی پاس ورڈ تبدیل کرنے سے پہلے ہیکر کو سیکنڈری پاس ورڈ لکھنے کا کہا جائے گا

فون کو باقاعدگی سے بیک اپ کریں

آخر میں صارفین آئی کلاؤڈ یا آئی ٹیونز کے ذریعے باقاعدگی سے آئی فون کو بیک ایپ کریں تاکہ آئی فون چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا کو ری کوور کیا جا سکے

ایک ہی وقت میں، صارف اہم تصاویر یا دیگر حساس ڈیٹا کو کسی اور کلاؤڈ سروس، جیسے کہ گوگل فوٹوز، مائیکروسافٹ ون ڈرائیو، ایمیزون فوٹوز یا ڈراپ باکس میں اسٹور کرنے پر غور کر سکتے ہیں

یہ کسی ہیکر کو ڈیوائس تک رسائی حاصل کرنے سے نہیں روکے گا، لیکن فون چوری ہونے کی صورت میں اس کی مدد سے آپ کا زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔

Tags:

10 settings to protect iphone against theft8 settings to protect iphone against theftdata theftfind my iphonefind my phonehow to find lost iphonehow to find stolen iphonehow to protect iphone against thefthow to protect iphone from thefthow to protect your iphone from thefthow to secure iphone against thefthow to use find my iphoneIphoneiphone findable after power offiphone theftphone theftprotect dataprotect iphonestolen phone
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا طلبہ تنظیموں کو بحال کیا جانا چاہیے؟

Next

دبئی میں چار ارب ڈالر کی لاگت سے پہلے ’کیسینو‘ کی تعمیر۔۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme