Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

یکم جنوری سے کون کون سے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

By Akhtar Rasool
دسمبر 30, 2020 2 Min Read
0

میسیجنگ، آڈیو اور ویڈیو شیئرنگ اور کال کی مقبول ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس یکم جنوری 2021ع سے لاکھوں کروڑوں فون پر استعمال نہیں کی جا سکے گی یا پھر انہیں اس کے ازالے کے لئے اسمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کا استعمال کرنا پڑے گا

کئی صارفین کے پاس پرانے ورژن کے  ایپل اور اینڈروئڈ فون ترک کر کے نیا فون خریدنے کے علاوہ کوئی اور راستہ باقی نہیں رہے گا، یقینی طور پر اس سے کئی صارفین متاثر ہونگے کیونکہ اب بھی ایسے فون بڑی تعداد میں دنیا بھر میں استعمال کیے جاتے ہیں

پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آئی فون، آئی او ایس نائن یا اس سے بھی جدید ورژن پر نہیں چل رہا یا آپ کا اینڈروئڈ فون کم ازکم 4.0.3  ورژن یعنی آئسکریم سینڈوچ سے پیچھے ہے تو شاید آپ بھی واٹس ایپ کی سروس استعمال کرنے سے محروم ہو جائیں. دوسرے الفاظ میں آئی فون فور اور اس سے نیچے کے سارے ماڈلوں پر واٹس ایپ بند ہو جائے گا کیونکہ ان کا آئی او ایس اپ گریڈ ہو کر بھی آئی او ایس 9 تک نہیں پہنچ سکے گا

دوسری جانب آئی فون فور ایس، آئی فون فائیو، آئی فون فائیو ایس، آئی فون سِکس اور آئی فون سکس ایس جیسے اسمارٹ فون ماڈل آئی او ایس نائن کے اجرا سے پہلے فروخت کئے گئے لیکن ان میں سافٹ ویئر اپ ڈیشن کا امکان موجود ہے۔ اسی لیے آپ آج ہی اپنے فون کو اپ ڈیٹ کر لیجئے

ماہرین کے مطابق اینڈروئڈ فون بڑی تعداد میں متاثر ہوں گے کیونکہ یہ فون قدرے کم قیمت ہونے کی بنا پر پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ یکم جنوری 2021ع کے ساتھ ہی سام سنگ گیلکسی ایس ٹو، ایچ ٹی سی ڈیزائر، اور ایل جی آپٹیمس بلیک واٹس ایپ چلانے کے قابل نہیں رہیں گے

واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد ہے اور ان کی اکثریت اس سہولت سے محروم نہیں ہوگی لیکن
ایپل آئی فون ، ون سے فور تک کے ماڈل ، سام سنگ گیلکسی ایس ٹو ، ایچ ٹی سی ڈیزائر ، ایل جی آپٹیمس بلیک ، موٹرولا ڈروئڈ لیزر یا 2010 سے پہلے ریلیز ہونے والے کسی بھی اینڈروئڈ فون پر واٹس ایپ بند ہوسکتا ہے

جب کہ ایپل آئی فون فور ایس ، آئی فون فائیو ، آئی فون فائیو ایس ، آئی فون سکس ، آئی فون سکس ایس ، سام سنگ گیلکسی ایس تھری یا اس سے جدید فون ، سام سنگ گیلکسی نوٹ ، ایچ ٹی سی سنسیشن ، ایچ ٹی سی تھنڈربولٹ ، موٹرولا ڈرؤئڈ ، سونی ایکسپیریا پرو کے اسمارٹ فون پر واٹس ایپ چلانے کے لیے انہیں اپ ڈیٹ کرکے کم سے کم آئی او ایس 9 یا پھر اینڈروئڈ او ایس 4.0.3 ورژن تک لے جانا ہوگا:

اس سلسلے میں اہم بات یہ ہے کہ واٹس ایپ نے پرائیویسی کی بعض نئی شرائط بھی پیش کی ہیں، جنہیں قبول کرنا لازمی ہوگا.

Tags:

FacebookWhatsapp
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آبی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا، آئی ایم ایف

Next

ﺳﻨﺪﮪ یونیورسٹی ، ﻭﺍﺋﺲ ﭼﺎﻧﺴﻠﺮ کے لیے تین ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﻣﻨﺘﺨﺐ، ﻓﺘﺢ ﺑﺮﻓﺖ ﺩﻭﮌ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme