Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

جسمانی ساخت کا صحت اور صلاحیتوں سے تعلق دریافت

By Akhtar Rasool
مئی 15, 2023 2 Min Read
0

عام طور پر جسامت، خدوخال، جنس اور رنگت کا انسانی صحت اور صلاحیتوں پر مختلف اثر پڑتا ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ قد اور وزن بھی صلاحیتوں اور صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ نئی تحقیق میں اس حوالے سے چند دلچسپ باتیں سامنے آئی ہیں

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عام طور پر دراز قد مرد گرمیوں جب کہ چھوٹے قد کے مرد حضرات سردیوں میں تیز بھاگنے میں بہتر ہو سکتے ہیں

ماہرین نے قد اور وزن کا انسان کی صلاحیتوں کے ساتھ تعلق دریافت کرنے کے لیے ایتھلیٹس پر تحقیق کی، جس کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا

طبی جریدے ’پلوس‘ میں شائع تحقیق کے مطابق قد اور وزن کا صلاحیتوں سے تعلق دریافت کرنے کے لیے ماہرین نے تیراکی، سائکلنگ اور دوڑ میں مہارت رکھنے والے ایک سو ستر ایتھلیٹس پر تحقیق کی

تحقیق میں شامل تمام ایتھلیٹس کم از کم تیراکی، سائکلنگ اور ریس کے دو مختلف ایونٹس میں شرکت کر چکے تھے، جس میں سے ایک ایونٹ گرمیوں جب کہ دوسرا سردیوں میں منعقد ہوا تھا

ماہرین نے تمام افراد کی جسامت، خدوخال، قد اور وزن کی پیمائش بھی کی اور بعد ازاں ان کی دونوں ایونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

نتائج سے معلوم ہوا کہ عام طور پر ہر قد اور وزن کے لوگ سائکلنگ اور تیراکی میں تقریباً ایک جیسی مہارت رکھتے ہیں، لیکن دوڑنے میں فرق دیکھا گیا

حیران کن طور پر معلوم ہوا کہ دراز قد یا لمبی ٹانگیں رکھنے والے افراد سخت گرمیوں کے موسم میں تیز اور طویل دوڑ کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، جبکہ چھوٹے قد اور چھوٹے بازو رکھنے والے لوگ سردیوں میں تیز اور طویل دوڑ کا مظاہرہ کرتے ہیں

تحقیق کے مطابق مذکورہ فرق صرف مرد ایتھلیٹس میں پایا گیا، تحقیق میں خواتین رضاکار کم تھیں اور ان میں کوئی خاص فرق بھی نہیں پایا گیا

ماہرین نے اس حوالے سے مزید تحقیق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو اپنی جسمانی ساخت، خدوخال اور کمزوریوں یا اچھائیوں کو رکھ کر صلاحیتیں دکھانے کا فیصلہ کرنا چاہیے

تحقیق کے نتائج کے تناظر میں ماہرین کا کہنا ہے ”تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر چھوٹے قد کے لوگ گرمیوں میں دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے تو انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسی طرح دراز قد والوں کو سردیوں میں ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے۔“

Tags:

alter body compositionbodybody compositionbody composition analysisbody composition assessmentbody composition exercisesbody composition scanbody composition scannerbody fatbody fat percentagebody fat percentage of malesbody recompositioncomponents of fitnesscompositionfitness components health and skill relatedHealthhealth and skill related components of fitnesshealth related components of fitnesshow to each 12% body fathow to reach 10% body fatsmartest way to lose body fatthe smartest way to get to 20% body fatwhat are some examples of body compositionwhat is body compositionwhat is body composition in physical fitness
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عمرانی جن اور ٹوٹی ہوئی بوتل

Next

موٹاپے کے لیے جادوئی اثر کی دعوے دار ادویات بارے ڈبلیو ایچ او کیا کہتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme