Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

دنیا کی نصف سے زائد جھیلیں خشک ہو رہی ہیں۔۔۔

By Akhtar Rasool
مئی 20, 2023 2 Min Read
0

ایک بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیق کے نتائج کے مطابق گلوبل وارمنگ اور انسانوں کی بلا روک ٹوک سرگرمیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جھیلیں خشک ہو کر سکڑ گئی ہیں

جمعرات کو موقر جریدے ’سائنس‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زمین کا تقریباً 87 فیصد میٹھا پانی قدرتی جھیلوں اور آبی ذخائر میں پایا جاتا ہے، جب کہ زیرِ زمین کا صرف تین فیصد پانی میٹھا ہوتا ہے

یہ رپورٹ تقریباً تیس سال کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ میں پانی کے نظم و نسق کے سلسلے میں مناسب حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے

یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ہائیڈرولوجسٹ فینگ فانگ یاو کی سربراہی میں کی گئی تحقیقات کے مطابق 1990ع کی دہائی کے اوائل سے دنیا کی بڑی جھیلیں اور آبی ذخائر سکڑ چکے تھے

ماہرین پر مشتمل ٹیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے میٹھے پانی کے کچھ اہم ذرائع میں تقریباً تین دہائیوں سے سالانہ لگ بھگ بائیس گیگا ٹن کی مجموعی شرح سے پانی ختم ہوتا جا رہا ہے

فینگ فانگ یاو کہتے ہیں ”اس میں آدھے سے زیادہ کمی یا ختم ہونے کی بنیادی وجہ انسانوں کے ذریعہ اس کا استعمال یا آب و ہوا میں گرمی میں اضافہ ہے۔ گرمی میں اضافے نے جھیلوں میں پانی کے کم ہونے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔“

محققین نے یہ بھی پایا کہ بارش اور پانی کے بہاؤ میں تبدیلی، تلچھٹ اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے جھیلوں کی سطح آب میں عالمی سطح پر کمی واقع ہوئی ہے

تحقیقاتی ٹیم نے دنیا کی لگ بھگ دو ہزار جھیلوں اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں تبدیلی کی پیمائش کی اور اس کے لیے 1992ع اور 2020ع کے درمیان یکجا کیے گئے سیٹلائٹ پر مبنی اعداد و شمار کا استعمال کیا

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی میاڈ نامی جھیل پچھلے اٹھائیس برس کے دوران اپنے تقریباً دو تہائی پانی سے محروم ہو چکی ہے

اس تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ غیر پائیدار انسانی استعمال کی وجہ سے وسطی ایشیا میں بحیرہِ ارال اور مشرق وسطیٰ میں بحیرہِ مردار سمیت جھیلیں خشک ہوتی جا رہی ہیں

افغانستان، مصر اور منگولیا میں جھیلیں بڑھتے ہوئے درجہِ حرارت کی زد میں آ گئی ہیں اور اس کے سبب بخارات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتائج سے بچنے کے لیے گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سیلسیئس تک محدود رکھنا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ دنیا اس وقت تقریباً 1.1 ڈگری سیلسیئس کی شرح سے گرم ہو رہی ہے۔

Tags:

can the aral sea be restored?climate change disappearing lakesdisappearing lakes around the worlddraining lakeslake mead drying uplake mead is drying upmap of the worldnooo!! lake mead is drying up!!! 2 bodies found alreadysalt lake drying upshrinking of the aral seathe aral seautah salt lake drying upvenice canals drying upwater shortages around the worldwhat happened to the aral seawhy did the aral sea dry upWorld
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اگلے پانچ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین دور ہوگا، اقوام متحدہ

Next

آئیے غریب کے عمران خان سے ملیے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme