Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

سندھ کابینہ نے ’ٹیچنگ لائسنس‘ پالیسی کی منظوری دے دی

By Akhtar Rasool
مئی 25, 2023 3 Min Read
0

سندھ کابینہ نے اسکولوں میں ٹیچنگ لائسنس پالیسی متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں محکمہ تعلیم کی طرف سے ٹیچنگ لائسنس پالیسی پیش کی گئی

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل میتھ میٹکس اور سائنس اسٹڈیز کے ٹرینڈز میں 64 ممالک میں پاکستان 63 رینک پر ہے

وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیچنگ لائسنس پالیسی کا مقصد اساتذہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانا ہے، جن ممالک نے ٹیچنگ لائسنس کا سسٹم متعارف کرایا ہے وہ تعلیم میں آگے بڑھ گئے ہیں

سردار شاہ نے کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کی تین اقسام ہوں گی، ان اقسام میں پرائمری، ایلیمینٹری اور سیکنڈری شامل ہیں

وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیچنگ لائسنس نئے ٹیچر بننے والوں کو ٹیسٹ لینے کے بعد دیا جائے گا، لائسنس لائف ٹائم نہیں ہوگا بلکہ پانچ برسوں کے لیے ہوگا اور پانچ سال کے بعد اس کی تجدید کی جائے گی

سردار شاہ نے کہا کہ نئے سات سو اساتذہ کی اسامیوں کے لیے ٹیچرز لائسنس ہوگا اور وہ گریڈ بی ایس 16 میں بھرتی ہوں گے

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ آغا خان، ڈربین اور دیگر اداروں کے ماہرین پالیسی بنائیں گے، پالیسی کے تحت پروموشن کے لیے استاد کے پاس ٹیچنگ لائنسنس ہونا چاہیے۔ بعدازاں سندھ کابینہ نے پالیسی کی منظوری دے دی

علاوہ ازیں کابینہ نے سید رسول بخش شاہ کو سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈولپمنٹ کا ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دی

کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خصوصی، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سیکریٹری فنانس ساجد جمال ابڑو، سیرکیٹری جی اے محمد علی کھوسو اور متعلقہ افسران نے شرکت کی

کراچی میں تین بڑے نالوں کے متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر پر غور

ترجمان کے مطابق اجلاس میں پچیس نکات شامل تھے جن پر غور کیا گیا، اہم نکات میں گجر نالہ، محمودآباد نالہ اور اورنگی نالہ کے متاثرین کی بحالی پر غور کیا گیا

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ٹھٹو میں 400 میگاواٹ ونڈ اور سولر پاور پلانٹس لگانے کے لیے اراضی کا تعین بھی نکات میں شامل ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نالوں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوشاں ہے، سندھ حکومت غربت کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے

دورانِ اجلاس کراچی میں تین بڑے نالوں کے متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر پر غور کیا گیا

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ساڑھے چھ ہزار گھر بنائے جائیں گے اور ہر گھر 80 اسکوائر گز پر مشتمل ہوگا، منصوبہ پر 9.42 ارب روپے لاگت آئے گی

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پہلے ایک ارب روپے مختص کر چکی ہے

کابینہ میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا کہ بحریہ ٹائون والی رقم جاری کی جائے تاکہ کام شروع کیا جائے

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے گھروں کی تعمیر کا پرپوزل منظور کر لیا

انویسٹیگیشن افسران کو اسپیشل انویسٹیگیشن الائونس دینے کی منظوری
سندھ کابینہ میں بتایا گیا کہ ہر انویسٹی گیشن افسر (تفتیشی افسر) سال میں تقریباً ستاون مقدمات کی تفتیش کرتا ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں پولیس انویسٹی گیشن کو بہتر سے بہتر کرنا ہے، انویسٹی گیشن الائونس ان افسران کو نہیں ملے کا جو معطل ہوگا یا سی پی او میں رپورٹ کرتا ہوگا

اجلاس میں بتایا گیا کہ انویسٹی گیشن الائونس دینے سے خزانے پر 1.97 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الائونس ملنے سے انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی بہتر ہوگی اور یہ الائونس 2022 کی ابتدائی تنخواہ کے حساب سے دیا جائے گا

الکوثر یونیورسٹی کے چارٹر کی منظوری

سندھ کابینہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالاجی کا اسٹیٹس بڑھا کر یونیورسٹی کرنے کی منظوری بھی دی

زیبسٹ کا اپ گریڈیشن بل سندھ کابینہ سے منظور کر لیا گیا

علاوہ ازیں سندھ کابینہ نے طفیل احمد کو ٹرانس کراچی کا سی ای او مقرر کنے کی منظوری دے دی۔

Tags:

pst jobs in sindh 2020 online applysardar shah sindh teaching license policysindh government teacher licensesindh government teaching jobs 2022sindh govt teaching jobs 2021sindh govt teaching jobs 2022sindh teachers licensing policysindh teachers' licence policysindh teaching interns programsindh teaching jobssindh teaching license policy detailsteacher licenseteacher license sindhteachers license policy update
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تم کو بھی لے ڈوبیں گے

Next

پاکستان تحریک انصاف (حقیقی) کی تشکیل کا اعلان، چیئرمین راؤ یاسر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme