Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سعودی کی ارب پتی خاتون کی اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی، حقیقت کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
جنوری 2, 2021 2 Min Read
0

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو  خوب  وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک محل نما گهر میں ایک جوڑے کی شادی دکھائی گئی ہے. وڈیو کے ساتھ شیئر کی گئی خبر میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی خاتون سعودی عرب کی ارب پتی بزنس وومن ساہو بنت عبدﷲ المحبوب ہیں، جنہوں نے اپنے ایک پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شادی کر لی ہے

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس وڈیو کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے، تاحال اس غیر مصدقہ خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون ساہو کی دولت کی مالیت تقریباً 8 بلین ڈالر ہے۔ خاتون کے مکہ اور مدینہ میں کئی ہوٹل اور رہائشی املاک ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے فرانس میں ٹاورز سمیت دیگر مختلف ممالک میں بھی جائیدادیں موجود ہیں

خبر کے مطابق سعودی خاتون اور اس کے ڈرائیور کا عقد نکاح کورونا وبا کا  باعث ایک سادہ سی تقریب میں منعقد ہوا.  مختلف ویب سائٹس کے مطابق ساہو بنت عبدﷲ کا شمار متحدہ عرب امارات کی امیرترین خواتین میں ہوتا ہے

دوسری جانب سنگت میگ کی طرف سے وڈیو میں موجود پاکستانی ڈرائیور کے بارے میں جب تحقیق کی گئی تو انٹرنیٹ پر اس کے نام سمیت کوئی تفصیلات نہیں ملیں

تاہم گوگل پر سرچ کیے جانے پر ساہو بنت عبدﷲ المحبوب کے نام سے کوئی عرب دولت مند کاروباری عورت کا نام سامنے نہیں آتا

درحقیقت جب آپ اس نام کو گوگل پر سرچ کریں تو سرچ رزلٹ آپ کو ان ویب سائٹس پر لے جائیں گے، جہاں اس خاتون اور مرد کی شادی کے بارے میں خبر شائع کی گئی ہے

دوسری جانب ٹوئٹر پر بہت سے لوگوں نے اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔ جب کہ کچھ ویب سائٹس کے مطابق یہ سعودی عرب میں ہونے والی ایک عام شادی کی ویڈیو ہے جس کے ساتھ لوگوں نے جعلی تفصیلات درج کرکے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

برطانوی آٹو موبائل کمپنی کی پاکستان میں لانچنگ

Next

ملک بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی نئی تجویز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme