Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹک ٹاک کا جنون: ایک اور نوجوان جان گنوا بیٹھا

By Akhtar Rasool
اگست 1, 2020 2 Min Read
0

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔

لاہور میں ٹک ٹوک ویڈیو بنانے والا حمزہ نامی نوجوان  چار منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوا اور سروسز ہسپتال لاہور میں دو دن زیرِ علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نوجوان لاہور کی فردوس مارکیٹ میں واقع ایک بلڈنگ کی چوتھی منزل کی چھت پر اپنے دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو بنا رہا تھا، کہ اس دوران چھت سے گر کر زخمی ہوگیا۔ حمزہ کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج دو دن تک جاری رہا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فوت ہونے والے ٹک ٹاکر حمزہ  کے والدین نے ٹک ٹاک ایپ پر فوری طور پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے موبائل وڈیو ایپ ٹک ٹاک کی وجہ سے اب تک ملک بھر میں کئی اموات ہو چکی ہیں۔

نوجوانوں میں ٹک ٹاک کے بڑھتے ہوئے جنون نے   انہیں اس حد تک لاپرواہ بنا دیا ہے کہ وڈیو بناتے ہوئے وہ دنیا و مافیہا سے بےخبر ہو جاتے ہیں اور انجانے میں اپنی جانیں گنوا کر گھر والوں کو صدمہ دے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے وکیل ندیم سرور نے مقبول چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹوک پر پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے. انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی جائے کہ ملک میں انتہائی مقبول چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹوک پر پابندی عائد کی جائے۔ کیونکہ اس سے نہ صرف وقت اور پیسہ ضائع ہو رہا ہے اور بے حیائی پھیل رہی ہے، بلکہ یہ ایپ کئی نوجوانوں کی ہلاکت کا بھی سبب بن رہی ہے۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹک ٹوک کی وجہ سے بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کی کاروائیاں عروج پر ہیں۔ اگر ٹک ٹاک پر پابندی عائد نہیں کی گئی تو یہ جلد ہی ہمارے ملک میں معاشرے کی تباہی کا سبب بنے گا۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹی وی اینکر اقرار الحسن پر پولیس کا حملہ

Next

محبت!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme